Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’اگست تک موسم سرد رہنے کا وائرل میسیج‘ حقیقت کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
جولائی 14, 2022 3 Min Read
0

پچھلے ہفتے سے سوشل میڈیا پر ایک میسیج گردش کر رہا اور خوب وائرل ہو رہا ہے، ممکن ہے یہ پیغام آپ کو بھی ملا ہو یا پھر آپ نے اس میسیج سے متعلق چہ مگوئیاں ضرور سنیں ہوں گی

جولائی کے آغاز سے ہی فیسبک پوسٹس اور ٹوئٹس سمیت دیگر سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ پیغامات میں یہ بات پھیلائی جا رہی ہے کہ 4 جولائی سے 22 اگست تک دنیا بھر کا موسم سرد ہوجائے گا اور اس دوران لوگ بیمار پڑ سکتے ہیں، ان کے گلے خراب ہوجائیں گے اور انہیں سانس کی تکلیف بھی ہوگی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ کے مطابق 22 اگست 2022 تک تک موسم گزشتہ سال کی نسبت سرد رہے گا، جسے ’ایفایلئن فنومنا‘ Aphelion phenomenon کہا جاتا ہے

غلط معلومات پر مبنی پوسٹس کے مطابق لوگ 4 جولائی کے بعد Aphelion Phenomenon کے اثرات کو نہ صرف دیکھیں گے، بلکہ ان کا تجربہ بھی کریں گے

پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس دوران لوگ سرد موسم کا تجربہ کریں گے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا، جس کی وجہ سے انسانی جسم میں درد اور گلا بھر جاتا ہے جب کہ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے

غلط معلومات پر مشتمل پوسٹ میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ اس دوران وٹامنز اور دیگر صحت مند کھانے کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کی کوشسش کی جائے

پوسٹ میں غلط دعویٰ کیا گیا کہ عام طور پر سورج اور زمین کے درمیان فاصلہ 90,000,000 کلومیٹر ہوتا ہے لیکن اس Aphelion Phenomenon کے دوران دونوں کے درمیان فاصلہ بڑھ کر 152,000,000 کلومیٹر ہو جائے گا، یعنی فاصلے میں 66 فیصد اضافہ ہوگا

غلط معلومات پر مبنی پوسٹس یا پیغامات ملنے کے بعد کئی لوگ پریشانی کا شکار بھی رہے اور اس پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے مذکورہ پیغام کو اپنے عزیزوں اور رشتے داروں تک بھی بغیر سوچے سمجھے پھیلایا

لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے،بلکہ حقیقت یہ ہے کہ Aphelion phenomenon ایک اصطلاح ہے جسے سورج اور زمین کے درمیان فاصلے کی بات کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے

سائنسی ویب سائٹ ’اسپیس ڈاٹ کام‘ کے مطابق ’ایفایلئن فنومنا‘ Aphelion phenomenon کی اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے، جب سورج زمین کے سے تھوڑا سا دور ہو جاتا ہے

اس سال 4 جولائی کو زمین سے پندرہ کروڑ اکیس لاکھ کلو میٹر کے فاصلے پر تھا اور یہ دن صرف سال میں ایک بار ہی آیا اور یہ سلسلہ کچھ ہی لمحوں تک قائم رہا ، جس سے انسان اور اس دنیا پر کوئی فرق نہیں پڑا

اسی طرح ایک اور اصطلاح ’پری ہیلئن‘ perihelion اس وقت استعمال کی جاتی ہے، جب کہ سورچ زمین کے قریب ترین آجاتا ہے اور ایسا آئندہ سال تین اور 4 جنوری کے درمیان ہوگا

’پری ہیلئن‘perihelion کے وقت سورج زمین سے 14 کروڑ 95 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہوتا ہے اور اس وقت جولائی کے مقابلے سورج زمین کے تھوڑا قریب آجاتا ہے مگر مجموعی طور پر ’ایفایلئن فنومنا‘ Aphelion phenomenon اور ’پری ہیلئن‘perihelion کے درمیان فاصلے کا فرق بمشکل ڈیڑھ فیصد تک ہوتا ہے یہ 66 فیصد بلکل نہیں

ماہرین کے مطابق دونوں صورتوں کے درمیان کائنات کے نظام سمیت انسانی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی اس بات کا احساس انسانوں کو ہوتا ہے لیکن یہ ایک سائنسی عمل ہے جو کچھ لمحوں تک قائم رہتا ہے، جس کے بعد تمام معاملات اپنے معمول پر آجاتے ہیں

جولائی میں سورج کی فاصلے(قریب) کو ایفایلن اور جنوری میں سورج کے فاصلے (دور) ہونے کو پری ہیلئن کہتے ہیں

اس میسیج میں دیے گئے انتباہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، لہٰذا تشویش کی ضرورت نہیں ۔

Tags:

Climate changeFake NewsperihelionPre-Helen
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سکھر: سی ایس ایس کی مفت تیاری کروانے والے استاد

Next

مون سون میں بیس کروڑ گیلن بارشی پانی محفوظ کرنے کا منصوبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme