Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

کُوڑے میں مودی اور وزیر اعلیٰ کی تصویریں، خاکروب برطرف!

By Akhtar Rasool
جولائی 20, 2022 2 Min Read
0

شمالی بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک خاکروب کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے کیونکہ سرکاری حکام کو ان کی کوڑا ڈھونے والی ریڑھی میں وزیر اعظم نریندرمودی اور ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر ملیں تھیں

یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے، جب مودی سرکار کو مخالفت میں اٹھنے والی آوازیں دبانے اور تقریر و اظہار کی آزادی کے خلاف کارروائی کرنے پر تشویش کا سامنا ہے

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاکروب جن کی شناخت نام کے صرف پہلے حصے بوبی سے ہوئی ہے، متھرا کے علاقے جنرل گنج میں کوڑے کی ریڑھی لے جا رہے ہیں

وڈیو میں بہت سے لوگوں کو بوبی کے ساتھ اس وقت بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ سڑک پر کوڑے کی ریڑھی دھکیل رہے تھے

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بوبی سے بات چیت کر رہا ہے اور ان سے پوچھ رہا ہے کہ وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصویریں کوڑے والی ریڑھی میں رکھ کر کیوں لے جا رہے ہیں؟

بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا ( پی ٹی آئی) کی رپورٹ کے مطابق بعد ازاں متھرا۔ورنداون نگرنگم کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر ستیندر کمار تواڑی نے بتایا کہ بوبی کی ملازمت ختم کر دی گئی ہے کیوں کہ انہیں ’کام میں سست پایا گیا‘

صفائی کرنے والے کارکن بوبی کا کہنا ہے ”میں صرف اپنا کام کر رہا تھا۔ اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصاویر کوڑے میں پھینک دی گئیں“

بوبی کہتے ہیں ”کارروائی سے پہلے کم از کم اس پر غور کیا جانا چاہیے کہ دراصل ہوا کیا تھا اور اس بات کا تعین ہونا چاہیے کہ میری کوئی غلطی ہے یا نہیں“

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کے لیے حقائق جاننے والی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کو اڑتالیس گھنٹے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے

ایک بھارتی اخبار ’دی انڈین ایکسپریس‘کے مطابق متھرا کے میونسل کمشنر انونیا جھا کا کہنا ہے ”حقائق سامنے لانے والے کمیٹی کی طرف سے رپورٹ دینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا“

انونیا جھا نے مزید کہا ”بوبی ہفتے کو ایک کچرا گھر سے جمع کردہ کوڑا کرکٹ لے کر جا رہا تھا کہ شمالی ریاست راجستھان کے دو لوگوں نے انہیں روک لیا۔ بعد میں تصاویر کو کچرے کی گاڑی سے اٹھا لیا گیا اور بوبی کو وہاں سے جانے کی اجازت دی گئی“

نتیجے کے طور پر بوبی کی برطرفی کے بارے میں ختم ہونے پر ایک اور سرکاری عہدے دار نے بتایا ”سینیٹری ورکر بوبی کا کنٹریکٹ اس لیے ختم کیا گیا کیوں کہ تصاویر میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔ ہم نے بوبی کے معاملے پر ہمدردانہ غور کیا ہے اور آنے والے دنوں میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا“

Tags:

Chief ministergarbage collectorModi and the Chief Minister in the garbageModi Picture
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”میں نے برطانوی فوج کی جانیں بچائیں، وہ میرے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟“

Next

امام اور مقتدیوں کی الگ الگ رخ میں اٹھارہ سیکنڈ کی نماز۔۔ معاملہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme