Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بچے توجہ کی کمی کو تخلیقی صلاحیت سے پورا کرتے ہیں، تحقیق

By Akhtar Rasool
جولائی 21, 2022 2 Min Read
0

جرمنی کے میکس پلینک اِنسٹیٹیوٹ میں بچوں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو کسی کام میں توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جبکہ کسی بھی کام کو آسان بنانے کے لیے پوشیدہ طریقہ کار ڈھونڈ نکالنے میں بچے بہت اچھے ہوتے ہیں

بڑوں کی نسبت بچے کسی کام پر صحیح طریقے سے توجہ دینے کے قابل نہیں ہوتے، ساتھ ہی وہ چیزوں کو کم یاد رکھ پاتے ہیں اور ان کی توجہ کا دورانیہ کم ہوتا ہے

دراصل ایسا ان کی دماغی صلاحیتوں کی نشو نما کے مرحلے میں ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انہیں مسئلے کا حل تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے

تاہم، میکس پلینک انسٹیٹیوٹ کے محققین کے ایک گروپ ’نیورو کوڈ‘ نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ بچے کم اہمیت کی حامل معلومات کو اچھی طرح عمل میں لاتے ہیں اور اس کو مسئلے کے حل کے لیے نئے اور تخلیقی لائحہ عمل ڈھونڈنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔جبکہ بڑے بھی کوئی کام کرتے وقت فوری طور پر لائحہ عمل کو بدل دیتے ہیں

’پلوس ون‘ نامی جرنل میں شائع ہونے والے مقالے میں بتایا گیا کہ بچے جب روایتی طریقے، جیسے کہ توجہ مرکوز کرنے، سے کسی کام کو کرنے میں بدتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ بڑوں کی طرح کام مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر لائحہ عمل کو بدلنے کے طریقے کا استعمال کرتے ہیں

نیوروکروڈ گروپ کے سربراہ اور نفسیات دان اور نیورو سائنٹسٹ نِکولس شُک کا کہنا ہے ”محققین کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ جہاں بچوں کی توجہ بڑوں کی نسبت زیادہ آسانی سے بٹ جاتی ہے، حیران کن طور پر ان کےلیے نئے حل ڈھونڈ نکالنا آسان ہوتا ہے“

Tags:

attentionChildrencreativity
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

باگمتی جب ہنستی ہے (افسانہ)

Next

نگلیریا کیا ہے، جس سے کراچی کے شہریوں کو بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme