Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

امریکہ: 1.1 ارب ڈالر کی لاٹری کی ٹکٹ خریدنے کے لیے ’خوش قسمت اسٹور‘ پر بھیڑ لگ گئی

By Akhtar Rasool
جولائی 29, 2022 2 Min Read
0

امریکہ میں اس ہفتے ایک ارب ڈالر کی لاٹری کے فاتح کا اعلان کیا جائے گا، جو ملک کی تاریخ میں تیسری سب سے بڑی لاٹری کا انعام ہوگا

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق میگا ملینز لاٹری کا ایک ارب سے زائد ڈالر کا انعام جینے کا موقع تیس کروڑ میں سے ایک ہے

جمعے کی شب ریاست جارجیا میں قرعہ اندازی میں جیتنے والے ٹکٹ کے نمبر کا اعلان کیا جائے گا

جیتنے والے چھ نمبروں کا ٹکٹ جس کے پاس ہوگا، وہ 1.1 ارب ڈالر کے انعام کا حق دار ہوگا

لاٹری ٹکٹ دکانوں میں دو ڈالر میں ملتا ہے اور منگل اور جمعے کی شب قرعہ اندازی میں جیتنے والے چھ نمبروں کا اعلان کیا جاتا ہے

میگا ملینز انعام اب اتنا زیادہ اس لیے ہوگیا ہے کیونکہ گذشتہ انتیس قرعہ اندازیوں میں کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں جیتا

یہ ملک کی تاریخ کا تیسرا بڑا انعام ہے، اس سے قبل 2018ع اور 2016ع میں نقد انعام تقریباً 1.6 ارب ڈالر تھا

کیلیفورنیا کی چینو ہلز میں واقع چین اسٹور ’سیون الیون‘ کے کاؤنٹر کے اوپر ایک بورڈ اسے ’دنیا کا خوش قسمت ترین سیون الیون‘ قرار دیتا ہے

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں لاٹری کا سب سے بڑا انعام چھ سال پہلے اسی دکان سے خریدی گئی لاٹری ٹکٹ کو ملا تھا

جمعرات کو ملک بھر سے صارف اس دکان پر لاٹری ٹکٹ خریدنے آن پہنچے، اس امید میں کہ شاید یہ دکان ایک بار پھر خوش قسمت ہوگی

ٹکٹ خریدنے آئے وش جوسائی نے اے ایف پی کو بتایا ”یہ خوش قسمت سٹور ہے تو مجھے امید ہے یہ میرے لیے بھی خوش قسمت ثابت ہوگا“

جنوری 2016 میں اسی اسٹور سے وہ جیتنے والا ٹکٹ خریدا گیا۔ جیتنے والے صارف نے تقریباً 1.6 ارب ڈالر کا انعام دو اور خوش قسمت لوگوں کے ساتھ شیئر کیا، جنہوں نے بھی جیتنے والے چھ نمبر کے ٹکٹ ملک کے دیگر حصوں میں خریدے تھے

بلبیر اتوال تین دہائیوں سے اس اسٹور کے مالک ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ 2016 نے ان کی دکان کی قسمت پلٹ دی

انہوں نے بتایا ”اب جب بھی انعام زیادہ ہوتا ہے، بہت سے لوگ آتے ہیں ٹکٹ خریدنے۔ دوسرے شہروں سے بھی لوگ آتے ہیں“

لاٹری ٹکٹ خریدنے والے آتے ہیں اور دیگر سامان بھی خرید لیتے ہیں، جس سے ان کے منافع میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

Tags:

Lottery ticketLucky StoreUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ق لیگ میں اب بڑے چوہدری اور چیمہ کا کیا ہوگا؟

Next

گلیشیر پگھلنے سے سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے درمیان سرحد تبدیل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme