Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ کی جانب سے 450 میگا پکسل کیمرا متعارف کرائے جانے کا امکان

By Akhtar Rasool
جولائی 31, 2022 2 Min Read
0

جنوبی کورین اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’سام سنگ‘ کی جانب سے آنے والے وقت میں دنیا کا سب سے زیادہ میگا پکسل فون کیمرا متعارف کرائے جانے کا امکان ہے

میگا پکسل کے لحاظ سے یہ کیمرا فون کتنا بڑا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت سام سنگ کے موبائل فونز میں 100 میگا پکسل کا کیمرا بھی متعارف نہیں کرایا گیا اور نہ ہی دنیا کی کسی اور موبائل کمپنی نے اب تک 200 میگا پکسل کا کیمرا متعارف کرایا ہے

تاہم بعض فونز نے 150 میگا پکسل تک کیمرا متعارف کرا رکھا ہے، لیکن اب خبریں ہیں کہ سام سنگ کیمرا ٹیکنالوجی کو آگے بڑھاتے ہوئے فون میں 450 میگا پکسل کا کیمرا متعارف کرائے گا

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’سام موبائل‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سام سنگ نے کوریا میں کیمرا ٹیکنالوجی کا ایک ٹریڈ مارک رجسٹر کروایا ہے، جو نئی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ٹریڈ مارک میں کیمرا کے پکسل کی تفصیل فراہم کیے بغیر اس میں ٹیکنالوجی کا ذکر کیا ہے جو کہ ایڈوانس کیمرا ٹیکنالوجی ہے

کمپنی نے رجسٹریشن میں ہیکسا پکسل نامی ٹیکنالوجی کا ذکر کیا ہے، جس کا ایک پکسل 23 میگا پکسل کے برابر ہوتا ہے، اسی حساب سے ٹریڈ مارک فارم میں فراہم کی گئی معلومات کے مطابق کمپنی کا کیمرا 450 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے

کمپنی نے ٹریڈ مارک رجسٹریشن میں اس بات کی بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی کہ مذکورہ ٹیکنالوجی میں کمپنی کو کس کی معاونت حاصل ہے؟

اگرچہ سام سنگ نے ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرائی ہے، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق 450 میگا پکسل کیمرے کی تیاری میں چند سال لگ سکتے ہیں

ممکنہ طور پر 450 میکا پکسل کے کیمرے کی تیاری میں دو سال لگیں گے اور اسے 2024 کے اختتام یا پھر 2025 کے آغاز تک متعارف کرایا جا سکتا ہے، تاہم اس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ سام سنگ اپنے نئے موبائل میں کیمرے کی ٹیکنالوجی کو مزید اپ گریڈ کرے گی۔

Tags:

450MPCameraSamsungSmart Mobile
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

موبائل کا دھواں دھار استعمال: والدین مزے میں اور بچے خطرے میں

Next

تین صدیوں میں ملنے والے سب سے بڑے گلابی ہیرے کی کہانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme