Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

تین صدیوں میں ملنے والے سب سے بڑے گلابی ہیرے کی کہانی

By Akhtar Rasool
جولائی 31, 2022 2 Min Read
0

افریقی ملک انگولا کی ایک کان سے ایک چونتیس گرام وزن کا گلابی ڈائمنڈ کا ہیرا ملا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تین سو سالوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے

ایک سو ستر قیراط کا یہ پتھر، جسے لولو روز کا نام دیا گیا ہے، افریقی ملک انگولا کی ایک کان سے نکلا ہے

یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گذشتہ تین صدیوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے۔ اس سے پہلے 185 قیراط کا ہیرا دریائے نور تھا، جو ایک بڑے پتھر سے نکالا گیا تھا اور اب وہ ایرانی شاہی جواہرات میں شامل ہے

لولو روز ٹائپ ٹو اے ڈائمنڈ میں شامل ہے، جس کا مطلب ہے اس میں آلودگی یا میل تھوڑی سی ہے یا بالکل بھی نہیں ہے

اس حوالے سے انگولا کے وزیر برائے معدنی ذخائر ڈئامنٹینو ازیویڈو کا کہنا ہے کہ شاندار گلابی ڈائمنڈ جو کہ لولو سے نکالا گیا ہے، انگولا کو دنیا کے ایک اہم ملک کے طور پر دکھا رہا ہے

یہ لولو نامی کان سے نکلنے والا پانچواں بڑا ہیرا ہے۔ یہ آسٹریلیا کی کمپنی لوکاپا ڈائمنڈ کمپنی اور انگولا کی حکومت کا مشترکہ منصوبہ تھا

ماضی میں اسی طرح کے ہیرے کروڑوں ڈالرز میں فروخت ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک پنک اسٹار تھا، جو سنہ 2017ع میں ہانگ کانگ میں نیلامی میں 71 ملین میں فروخت ہوا تھا

جوہرات کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ ”ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ لولو روز کی قیمت کیا ہوگی“

واضح رہے کہ گلابی ہیرا بہت ہی نایاب ہوتا ہے، لیکن اس کی ساخت جو کہ اسے نایاب بناتی ہے وہ اس کے لیے ایک مشکل بھی ہے، کیونکہ اس کو کسی شکل میں ڈھالنا آسان کام نہیں

ہارڈی کا کہنا ہے کہ اس پتھر کو لوگوں کے سامنے لائے جانے کا امکان نہیں کیونکہ ریٹریلرز کے پاس گاہک ہیں، جو اس غیر معمولی دریافت شدہ ہیرے کے منتطر ہیں

سب سے بڑا گلابی ہیرا دریائے نور ہندوستان میں دریافت ہوا تھا، جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک بڑے پتھر سے کاٹا گیا تھا

دنیا میں 1905ع میں کسی بھی رنگ میں اب تک سامنے آنے والا سب سے بڑا ہیرا ’سولینان ڈائمنڈ‘ تھا جو جنوبی افریقہ میں ملا تھا

3107 قیراط کے وزن کا حامل ہیرا، جو کہ آدھ کلو سے زیادہ بنتا ہے، اسے 105 ہیروں میں کاٹا گیا تھا

اس میں سے سب سے بڑا ہیرا ’سولینن ون‘ ہے، جو کے کٹے ہوئے ہیروں میں دنیا کا سب سے بڑا ہیرا ہے اور یہ برطانوی تاج کے جواہرات کا حصہ ہے۔

Tags:

AfricaAngolaBiggest DiamondDiamondPink DiamondWorld Biggest Diamond
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سام سنگ کی جانب سے 450 میگا پکسل کیمرا متعارف کرائے جانے کا امکان

Next

’سُپر چارجڈ‘ تکنیک سے چاول کی فصل میں 40 فی صد زیادہ پیداوار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme