Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بے قابو چینی راکٹ بحر ہند میں گر گیا، ناسا کی شدید تنقید

By Akhtar Rasool
جولائی 31, 2022 3 Min Read
0

امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہفتے کو بحر ہند کے اوپر چین کے بے قابو راکٹ کے گرنے کے واقعے پر تنقید کی ہے

بے قابو چینی راکٹ ’لانگ مارچ‘ کا مرکزی حصہ ہفتے کے روز بحر ہند کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا تھا

اکیس ٹن وزنی لانگ مارچ بی فائیو بوسٹر 24 جولائی کو چین کے تیان گونگ خلائی سٹیشن پر ایک نیا ماڈیول پہنچانے کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔ لیکن دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ بوسٹر کے برعکس جو کہ سپیس ایکس فالکن 9 کی طرح تیزی سے نیچے آسکتے ہیں، لانگ مارچ راکٹ کو اس وقت تک کنٹرول کے بغیر چھوڑ دیا گیا جب تک کہ یہ اپنے مدار سے قدرتی طور نیچے آئے اور واپس زمین پر گر جائے

امریکی اسیپس کمان کے مطابق چینی راکٹ واپس زمین پر آتے ہوئے ایسٹرن ٹائم زون کے مطابق دن بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر ملائیشیا کے قریب بحر ہند کے اوپر جل کر تباہ ہو گیا

ہفتے کو متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس نے ملائیشیا کے آسمان پر راکٹ ٹوٹنے کی وڈیو شیئر کرنا شروع کیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا ویڈیو میں واقعی راکٹ کی باقیات دکھائی دے رہی تھیں یا یہ کچھ اور تھا

اب تک کی دستیاب معلومات کے مطابق بڑے راکٹ بوسٹر اتنے وسیع ہوتے ہیں کہ وہ عام طور پر زمین پر گرنے کے عمل کے دوران مکمل طور پر جل کر تباہ نہیں ہو پاتے اور ان کا چالیس فیصد سے زیادہ ملبہ زمین تک پہنچ سکتا ہے، خاص طور پر حرارت سے بچنے والے آلات جیسے ٹینک اور انجن کے پرزے۔ یہ ملبہ زمین پر انسانی جانوں اور املاک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے

ہفتے کو دوپہر دو بجے کے فوراً بعد ناسا کے منتظم بل نیلسن نے ای میل اور ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں چین کو اس کے راکٹ کے دوبارہ زمین کی جانب گرنے کے متوقع راستے کے بارے میں بہتر معلومات فراہم نہ کرنے پر تنقید کی گئی

نیلسن نے اپنے بیان میں کہا: ’تمام خلائی سفر کرنے والی اقوام کو پہلے سے متعین بہترین طریقوں پر عمل کرنا چاہیے اور اس قسم کی معلومات کو پیشگی شیئر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ممکنہ ملبہ گرنے کے اثرات کے خطرے کی قابل اعتماد پیشگوئیاں کی جا سکیں خاص طور پر لانگ مارچ بی فائیو کی طرح ہیوی لفٹ خلائی گاڑیوں کے لیے، جو انسانوں کی جان و مال کے لیے ایک اہم خطرہ ہو سکتی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایسا کرنا خلا کے ذمہ دارانہ استعمال اور یہاں زمین پر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔‘

یہ تیسرا موقع ہے جب چین نے کسی راکٹ کو زمین کی فضا میں بے قابو داخل ہونے کی اجازت دی ہو

اس سے قبل مئی 2021 میں بھی چینی خلائی سٹیشن کا کچھ حصہ لے جانے والے ایک اور راکٹ کو تقریباً ایک ہفتے بعد بحر ہند پر ٹوٹنے سے پہلے ہر نوے منٹ میں ایک بار زمین کے گرد چکر لگانے کے لیے بے قابو چھوڑ دیا گیا تھا۔ 2020ع میں ایک اور لانگ مارچ راکٹ نیویارک شہر سے ٹکرانے سے صرف تیرہ منٹ کے فاصلے پر بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Tags:

Chinese rocketNASA criticizedUncontrolled ChineseUncontrolled rocket
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یمنی جنگ شہد کی مکھیاں بھی نگل گئی

Next

”لاشوں کا دریا“ سکھر بیراج سے مزید 4 لاشیں برآمد، مجموعی تعداد 19 ہوگئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme