Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمیماحولیات

یمنی جنگ شہد کی مکھیاں بھی نگل گئی

By Akhtar Rasool
جولائی 31, 2022 2 Min Read
0

یمن میں شہد کی پیداوار کا کاروبارہ انتہائی منافع بخش ہوا کرتا تھا، لیکن برسوں سے جاری جنگ نے اس کاروبار سے جڑے لوگوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے

محمد سیف کسی دور میں شہد کی پیدوار کا منافع بخش کاروبار کیا کرتے تھے، مگر جنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں نے سیف سے اس کاروبار کا منافع چھین لیا ہے اور اب وہ خستہ حالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے سیف نے بتایا ”ہمارا کئی پشتوں سے چلا آ رہا یہ کاروبار اب ختم ہوتا جا رہا ہے۔ شہد کی مکھیوں کو کسی عجیب سی شے نے متاثر کیا ہے۔ یہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا اثر ہے یا جنگ کا۔۔۔ ہمیں بالکل نہیں پتا‘‘

یمن اس وقت دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ سن 2014 میں ایران نواز حوثی دہشتگرد گروپ اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی یمن میں تباہ کن حالات کا باعث بنی ہے۔ اس جنگ میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں بیماریوں اور خوراک کی قلت کا شکار ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ملک کا بنیادی شہری ڈھانچا بھی تباہ ہو گیا ہے

تاہم اپریل میں اقوام متحدہ کی قیادت میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے کے بعد اس ملک میں کسی حد تک امن ہوا ہے، جس کے بعد سیف جنوب مغربی خطے تعز میں پہاڑوں کے دامن میں ایک جگہ منتقل ہوئے ہیں۔ جنگ سے قبل سیف کے اہل خانہ کے پاس شہد کی مکھیوں کے تین سو کے قریب چھتے (ہائیوز) تھے، جو اب فقط اسی رہ گئے ہیں

ماہرین یمن کے شہد کو دنیا کا سب سے بہترین شہد قرار دیتے ہیں، جس میں روئل سدر نمایان ہے، جسے طبی خواص کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شہد یمنی اقتصادیات میں بنیادی اہمیت کا حامل شعبہ ہے، جس سے ایک لاکھ گھرانوں کی آمدن وابستہ ہے

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کے مطابق ”یمن میں اس صنعت کو جنگ کے بعد سے غیر معمولی مسائل کا سامنا ہے۔ مسلح تنازعے اور ماحولیاتی تبدیلیوں نے اس تین ہزار برس پرانے شعبے کو بقا کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے“

سیف کہتے ہیں ”گزشتہ برس ہمارے گاؤں میں ایک میزائل سیدھا مکھیوں کے مصنوعی چھتوں کے مقام پر گرا۔ اس دیہات کا سب کچھ ختم ہو گیا۔ جنگ نے ہمیں تباہ کر دیا ہے۔ جنگجوؤں نے ایسے کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جہاں شہد کی مکھیاں ہوا کرتی تھیں‘‘

یہ بات اہم ہے کہ متعدد عالمی ادارے اب شہد کی مکھیوں کا کاروبار کرنے والوں کی معاونت کر رہے ہیں، تاکہ وہ دوبارہ اپنے روزگار کی جانب لوٹ سکیں۔ سن 2021 میں ریڈ کراس کی جانب سے اس شعبے میں چار ہزار افراد کی مدد کی گئی۔

Tags:

beesYemen warYemeni Bees
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سرمایہ دار کیسے منافع بٹور رہے ہیں؟

Next

بے قابو چینی راکٹ بحر ہند میں گر گیا، ناسا کی شدید تنقید

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme