گوگل فوٹوز کی سروس استعمال کرنے والوں کے لیے کیلیفورنیا سے ایک بری خبر ہے، گوگل نے آئندہ سال سے تصاویر کی مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے
تفصیلات کے مطابق گوگل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جون 2021ع کے بعد سے فوٹو اور ویڈیوز کی 15 گیگا بائٹس (جی بی) سے زائد اسٹوریج کی فری سروس ختم کی جا رہی ہے
واضح رہے کہ 15 جی بی کی اسٹوریج کسی بھی گوگل اکاؤنٹ کو فراہم کی جاتی ہے جب کہ اضافی اسٹوریج کے لیے صارف کو ادائیگی کرنا ہوگی۔ گوگل ڈرائیو اور جی میل میں اضافی اسٹوریج کے لیے گوگل کی طرف سے پہلے ہی یہ تبدیلیاں کی جا چکی ہیں
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جون سے پہلے اپ لوڈ کی گئی ہائی کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز 15 جی بی کی مفت اسٹوریج میں شامل نہیں کی جائیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یکم جون سے پہلے اسٹوریج میں موجود تصاویر اور ویڈیوز برقرار رہیں گی اور انہیں 15 جی بی کی مفت اسٹوریج میں شامل تصور نہیں کیا جائے گا تاہم یکم جون کے بعد سے 15 جی بی کی اسپیس پوری ہوتے ہی گوگل فوٹو کے لیے چارج کیا جائے گا
گوگل فوٹو کے وائس پریذیڈنٹ بن یائر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی صارف گوگل فوٹو کی سیٹنگ میں جا کر بیک اپ کی کوالٹی چیک اور اسے سنک بھی کرسکتا ہے
البتہ گوگل کے Pixel اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین فوٹو اسٹوریج سے متعلق کی گئی اس تبدیلی سے مستثنیٰ ہوں گے اور آئندہ برس جون کے بعد بھی کسی حد کے بغیر ہائی کوالٹی تصاویر اپ لوڈ کر سکیں گے
ان تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صارفین کو گوگل فوٹوز کا بہتر معیار فراہم کرنے کے لیے لائی جارہی ہیں.