Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گوگل نے تصویریں اور ویڈیوز محفوظ کرنے کی مفت سروس ختم کرنے کا اعلان کر دیا

By Akhtar Rasool
نومبر 13, 2020 2 Min Read
0

گوگل فوٹوز کی سروس استعمال کرنے والوں کے لیے کیلیفورنیا سے ایک بری خبر ہے، گوگل نے آئندہ سال سے تصاویر کی مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے

تفصیلات کے مطابق گوگل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جون 2021ع کے بعد سے فوٹو اور ویڈیوز کی 15 گیگا بائٹس (جی بی) سے زائد اسٹوریج کی فری سروس ختم کی جا رہی ہے

واضح رہے کہ 15 جی بی کی  اسٹوریج کسی بھی گوگل اکاؤنٹ کو فراہم کی جاتی ہے جب کہ اضافی اسٹوریج کے لیے صارف کو ادائیگی کرنا ہوگی۔ گوگل ڈرائیو اور جی میل میں اضافی اسٹوریج کے لیے گوگل کی طرف سے پہلے ہی یہ تبدیلیاں کی جا چکی ہیں

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جون سے پہلے اپ لوڈ کی گئی ہائی کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز 15 جی بی کی مفت اسٹوریج میں شامل نہیں کی جائیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یکم جون سے پہلے اسٹوریج میں موجود تصاویر اور ویڈیوز برقرار رہیں گی اور انہیں 15 جی بی کی مفت اسٹوریج میں شامل تصور نہیں کیا جائے گا تاہم یکم جون کے بعد سے 15 جی بی کی اسپیس پوری ہوتے ہی گوگل فوٹو کے لیے چارج کیا جائے گا

گوگل فوٹو کے وائس پریذیڈنٹ  بن یائر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی صارف گوگل فوٹو کی سیٹنگ میں جا کر بیک اپ کی کوالٹی چیک اور اسے سنک بھی کرسکتا ہے

البتہ گوگل کے Pixel اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین فوٹو اسٹوریج سے متعلق کی گئی اس تبدیلی سے مستثنیٰ ہوں گے اور آئندہ برس جون کے بعد بھی کسی حد کے بغیر ہائی کوالٹی تصاویر اپ لوڈ کر سکیں گے

ان تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صارفین کو گوگل فوٹوز کا بہتر معیار فراہم کرنے کے لیے لائی جارہی ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر، پنجاب میں بھی اسموگ کا راج

Next

ﭼﻨﺪ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﭘﭩﺮﻭﻝ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﮐﺎ ﺍﻣﮑﺎﻥ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme