Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اب دور دراز علاقوں میں بھی فون کام کر سکے گا، اسپیس ایکس اور ٹی موبائل میں معاہدہ

By Akhtar Rasool
اگست 26, 2022 2 Min Read
0

اب دنیا کے دور دراز علاقوں اور صحراؤں میں بھی موبائل فون کی کالز ملائی جا سکیں گی

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایلون مسک کے اسپیس ایکس سیٹلائٹس اگلے سال سے سیل ٹاورز کی پہنچ سے باہر انتہائی دور دراز مقامات پر بھی سروس تک رسائی فراہم کرنے کے لیے براہ راست ٹی موبائل کمپنی کے سیل فونز سے منسلک ہو جائیں گے

اس کا اعلان دونوں کمپنیوں نے جمعرات کو کیا

ٹی موبائل فونز زمین کے مدار میں اسپیس ایکس کے ہزاروں اسٹار لنک سیٹلائٹس کے نیٹ ورک کو استعمال کریں گے۔ سنہ 2023ع کے آخر سے ٹیکسٹ میسجنگ سروس شروع ہو جائے گی جبکہ اس کے بعد وائس کالز اور ڈیٹا سروس کی باری آئے گی

بیان کے مطابق یہ سروس صارفین کے پاس پہلے سے موجود ٹی موبائل فونز پر بھی مؤثر ہوگی

امریکی ریاست ٹیکساس میں اسپیس ایکس سٹاربیس میں ایک تقریب کے دوران ایلون مسک نے کہا ”اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ دنیا کے ہر کونے میں آپ کے فون کو منسلک کرے گا اور اب کوئی ’ڈیڈ زون‘ نہیں رہے گا“

پہاڑی علاقوں میں ہائیکرز کے گم ہو جانے کی مثال دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ یہ سروس زندگیاں بچائے گی

انہوں نے کہا ”اب ہم ایسی خبریں نہیں پڑھیں گے کہ لوگ گم ہو گئے اور اگر ان کے پاس موجود فون کام کر رہا ہوتا تو سب کچھ ٹھیک رہتا“

اگرچہ دنیا میں برسوں سے سیٹلائیٹ فون موجود ہیں، تاہم صارفین کو ان کے استعمال کے لیے اسٹار لنک کے ٹرمینل جیسے مخصوص ہارڈ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے

ایلون مسک کا کہنا تھا ”یہ سروس اس طرح کی بینڈوتھ نہیں دے گی، جیسے کہ اسٹارلنک کا ٹرمینل دیتا ہے، لیکن اس کے ذریعے ٹیکسٹ میسجز اور تصاویر بھیجی جا سکیں گی اور اگر اس زون میں زیادہ صارفین نہ ہوئے تو آپ کو کسی حد تک وڈیو بھی مل سکے گی“

ٹی موبائل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مائیک سیورٹ کا کہنا تھا کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ زیادہ تر فون پیکجز پر یہ سروس مفت دستیاب ہوگی، تاہم کم قیمت پیکج استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخ مقرر ہوں گے۔

Tags:

AccessaccessibleMobile NetworkRemote AreasSpaceXT-MobileTmobile
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دنیا کا واحد کیس: ایک شخص میں ایک ساتھ منکی پاکس، کرونا اور ایچ آئی وی انفیکشنز کی تصدیق!

Next

سترہ سالہ نوجوان تنہا دنیا کا سفر کرنے والا کم عمر فرد بن گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme