Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سترہ سالہ نوجوان تنہا دنیا کا سفر کرنے والا کم عمر فرد بن گیا

By Akhtar Rasool
اگست 26, 2022 2 Min Read
0

برطانوی نژاد بیلجیئم کا نوجوان پانچ ماہ تک دنیا بھر میں تنہا سفر کرنے کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والا سب سے کم عمر شخص بن گیا ہے

نوجوان نے پانچ ماہ کے دوران مون سون بارشوں اور شدید گرمی جیسے سخت حالات کا سامنا کیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 23 مارچ کو شارک ایرو مائیکرو لائٹ طیارے میں روانہ ہونے کے بعد سترہ سالہ میک ردرفورڈ نے چون ہزار ایک سو چوبیس کلومیٹر پرواز کی اور تیس سے زیادہ ممالک کا دورہ کرنے کے بعد بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کے قریب ہوائی اڈے پر لینڈ کیا

نوجوان کا کہنا تھا ”سفر کے دوران بہت سے ایسے لمحات آئے جہاں آسانی سے ہار مانی جاسکتی تھی، یہاں تک کہ ایسا محسوس ہوا کہ یہ سفر انجام تک نہیں پہنچے گا لیکن میں نے ہار نہیں مانی“

اس سفر کے دوران انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے دو ریکارڈ بھی توڑ دیے، جن میں سے ایک ریکارڈ ان کی انیس سالہ بہن زارا نے قائم کیا تھا

اس نے نہایت پرجوش انداز میں کہا ”یہاں دوبارہ آنا اور اپنا مقصد پورا کرنا میرے لیے شاندار لمحہ ہے“

نوجوان کا مزید کہنا تھا ”سفر میں میری توقع سے زیادہ وقت لگا لیکن یہ سفر بہت دلچسپ تھا اور اسے مکمل کر کے مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے“

ردرفورڈ کے سفری اجازت نامے میں تاخیر کی وجہ سے اسے اپنا راستہ تبدیل کر کے افریقہ، مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا، شمالی امریکا اور پھر یورپ جانا پڑا

اس کا پسندیدہ فلائی اوور صحرائے عرب سے لے کر گرین لینڈ اور آئس لینڈ تھے، لیکن یہ سفر اس کے لیے ایک چیلنج تھا، جہاں خراب موسمی حالات میں جاپان سے امریکا کا مسلسل دس گھنٹے کا سفر کرنا تھا

اس کے علاوہ سوڈان میں شدید گرمی کے باعث سولر پینل سسٹم گر گیا، بھارت میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے پانی فیول ٹینک میں داخل ہوگیا، جس سے اس کے طیارے اور کچھ دستاویزات کو بھی نقصان پہنچا

ردرفورڈ نے اکیلے دنیا کے سب سے بڑے سفر کے اعزاز سے ٹریوس لڈلو کو محروم کر دیا، جنہوں نے گزشتہ سال اٹھارہ برس کی عمر میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا

ردرفورڈ مائیکرو لائٹ طیارے پر دنیا بھر میں پرواز کرنے والا سب سے کم عمر شخص بھی بن گیا ہے ، یہ اعزاز اس سے قبل اس کی بہن زارا کے پاس تھا، جس نے رواں سال جنوری میں اپنا سفر مکمل کیا تھا

فی الحال وہ کوئی نیا ریکارڈ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، بلکہ اسکول واپس جاکر اپنی پڑھائی مکمل کرے گا

ردرفورڈ نے 2020ع میں پائلٹ کا لائسنس اس وقت حاصل کیا تھا، جب وہ اپنے والد کے ساتھ پندرہ برس کی عمر میں تربیت حاصل کر رہا تھا۔ وہ امید کرتا ہے کہ اس کا پانچ ماہ کا سفر نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دے گا۔

Tags:

person to travel the world aloneThe seventeen-year-oldtravel aloneyoungest person
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب دور دراز علاقوں میں بھی فون کام کر سکے گا، اسپیس ایکس اور ٹی موبائل میں معاہدہ

Next

پاکستان بھارت کرکٹ کے چند یادگار واقعات

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme