Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ہنرمندوں اور لیبر کی کمی، آسٹریلیا کا امیگریشن میں بڑے اضافے کا اعلان

By Akhtar Rasool
ستمبر 3, 2022 2 Min Read
0

آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں مالی سال میں مستقل امیگریشن کی تعداد پینتیس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ پچانوے ہزار تک کر دی جائے گی

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے، جب ملک ہنرمندوں اور مزدوروں کی کمی سے دوچار ہے

وزیر داخلہ کلائر او نیل نے مقامی حکومتوں، ٹریڈ یونین، کاروبار اور صنعتوں کے ایک سو چالیس نمائندوں کے دو روزہ سربراہی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ”اگلے سال 30 جون 2023ع تک ملک میں ہنرمندوں کو لایا جائے گا تاکہ وبائی امراض سے پیدا ہونے والی مہارتوں کی کمی کو دور کیا جا سکے“

وزیر داخلہ کا کہنا تھا ”آسٹریلیا میں نرسنگ کے شعبے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران کارکن مسلسل دو سے تین شفٹ میں کام کر رہے ہیں، ایئرپورٹس پر اسٹاف نہ ہونے کے باعث فلائٹس منسوخ کرنا پڑتی ہیں، جبکہ پھل درختوں پر خراب ہو رہے ہیں کیونکہ اتارنے کے لیے افرادی قوت میسر نہیں“

او نیل نے کہا ”ہماری پہلی ترجیح آسٹریلوی شہریوں کو ملازمتیں دینا ہے اور اسی وجہ سے اس کانفرنس کی توجہ خواتین اور معاشرے کے نظرانداز طبقات کو ٹریننگ دینے کی گفتگو پر رہی“

ان کا کہنا تھا ”کورونا کی وبا کے اثرات اس قدر زیادہ ہیں کہ یہ سب کرنے کے باوجود ہمیں ہزاروں ورکرز کی کمی کا سامنا ہوگا، کم از کم مختصر مدت کے لیے تو ایسا ہی ہے“

آسٹریلوی وزیر داخلہ نے اس بات کی بھی نشاہدہی کی کہ بہت سے ’بہترین اور شاندار دماغ‘ آسٹریلیا آنے کے بجائے کینیڈا، جرمنی اور برطانیہ کا رخ کر رہے ہیں۔

Tags:

AustraliaAustralian VisaImmigrationProfessionalProfessional Immigration
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فلسطینیوں کی آواز دبانے پر گوگل کی ملازمہ احتجاجاً مستعفی

Next

آن لائن گیمز کی تیاری سے پاکستان اربوں روپے کما سکتا ہے، ماہرین

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme