Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

آن لائن گیمز کی تیاری سے پاکستان اربوں روپے کما سکتا ہے، ماہرین

By Akhtar Rasool
ستمبر 3, 2022 2 Min Read
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سافٹ ویئر اور آن لائن گیمنگ تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ورچوئل گیمز کی تیاری کر کے اربوں روپے با آسانی سے کما سکتا ہے

اسلام آباد میں پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیر اہتمام پاکستان میں گیمنگ انڈسٹری کے معاشی دائرہ کار، گیمنگ اور اینیمیشن کی قابلیت اور صلاحیت پر ہونے والی کانفرنس میں ماہرین نے بتایا کہ ہر سال پاکستانی صارفین چھبث کروڑ ڈالر آن لائن گیمنگ پر خرچ کرتے ہیں

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آن لائن گیمز تیار کرنے والی چینی کمپنی ٹینسنٹ (Tencent) کے سینیئر ڈائریکٹر Lih Shiun نے کہا ”پاکستان کا گیمنگ اور آئی ٹی مکمل طور پر سرگرم ہے اور اگر انہیں عالمی وڈیو گیمز کی صنعت سے ملایا جائے تو اس کے خاطر خواہ نتائج نکل سکتے ہیں“

ان کے مطابق وڈیو گیمز کی پاکستان میں تیاری سے ملازمتوں میں بھی اضافہ ہوگا اور اس سے ملکی معیشت بھی بہتر ہوگی اور سب سے اہم بات یہ کہ اس کے لیے پاکستان کی آئی ٹی اور گیمنگ انڈسٹری بلکل تیار ہے، اس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے

انہوں نے کہا کہ اب عالمی سطح پر ثقافتی ورثوں کے فروغ سمیت کئی شعبوں کی تشہیر کے لیے وڈیو گیمنگ کا استعمال ہونے لگا ہے اور اس سیکٹر کے عالمی سطح پر مسلسل پھیلنے کے مواقع بھی بڑ رہے ہیں

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاشا کے سربراہ بدر خوشنود نے کہا کہ اس وقت پاکستانی کی آٹی ٹی اور گیمنگ انڈسٹری کو نوے ارب ڈالر کی انڈسٹری تک براہ راست رسائی ہے اور کئی کمپنیاں عالمی مارکیٹ کے لیے ویڈیو گیمز تیار کر رہی ہیں

انہوں نے بتایا کہ محتاط اندازے کے مطابق پاکستانی ہر سال ای کامرس کے ذریعے چھبیس کروڑ ڈالر آن لائن گیمنگ پر خرچ بھی کرتے ہیں

بدر خوشنود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیمنگ انڈسٹری مضبوط بن رہی ہے اور مقامی لوگ عالمی گیمنگ تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے گیمز تیار کرتی ہیں مگر مقامی کمپنیاں براہ راست گیمز بنا کر اچھی خاصی کمائی کرکے معیشت کو سہارا دے سکتی ہیں۔

Tags:

DevelopersGamesGaming IndustryOnlineOnline GamingOnline Gaming DevelopmentPakistanSoftwareSoftware Developers
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہنرمندوں اور لیبر کی کمی، آسٹریلیا کا امیگریشن میں بڑے اضافے کا اعلان

Next

بھارت میں تین سو اہلکار مل کر بھی ایک تیندوا پکڑنے میں ناکام

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme