Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

میٹا نے فیسبک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپ سے چلانے کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی

By Akhtar Rasool
ستمبر 28, 2022 2 Min Read
0

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے فیسبک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلیکیشن سے چلانے کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے

فیسبک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ’اکاؤنٹس سینٹر‘ نامی فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین میں بھی متعارف کرایا جا سکے گا

مذکورہ فیچر کے تحت اب صارفین فیسبک یا پھر انسٹاگرام کی ایپلیکیشن کے ذریعے دونوں ہی سوشل سائٹس کو استعمال کر سکیں گے

نئے فیچر کے تحت ابتدائی طور پر صارفین کو کسی بھی ایک ایپلیکیشن پر اپنے تمام اکاؤنٹس کو ایڈ کرنا پڑے گا، جس کے بعد وہ ایک ہی ایپ پر رہتے ہوئے دونوں ایپس کو استعمال کر سکیں گے

یعنی اگر کوئی فیسبک استعمال کر رہا ہوگا تو وہ اسی پر انسٹاگرام آئکون کو کلک کرکے وہیں پر ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جا سکے گا اور وہیں سے وہ پوسٹ بھی کرنے کا اہل ہوگا، جبکہ صارف کو ایک ہی ایپلیکیشن پر دونوں ایپس کے نوٹیفکیشن بھی موصول ہوں گے

مزید برآں نئے فیچر کے تحت صارفین کو مزید اکاؤنٹس بنانے کی اجازت بھی ہوگی اور صارفین تمام ہی اکاوٗنٹس کو ایک ہی ایپلیکیشن کے ذریعے کنٹرول بھی کر سکیں گے

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہی ایپلیکیشن کے لاگ ان ہونے پر تمام اکاؤنٹس تک صارفین کو رسائی ہوگی اور صرف آئکون پر کلک کرنے پر صارف فیسبک سے انسٹاگرام پر جا سکیں گے یا پھر انسٹاگرام سے فیسبک پر آ سکیں گے

علاوہ ازیں مذکورہ فیچر کے تحت صارف کو اپنے تمام اکاؤنٹس کی معلومات الگ الگ بھی فراہم کی جائے گی اور صارف اپنی مرضی کے اکاؤنٹ کو استعمال کرسکیں گے

فیسبک کا مذکورہ فیچر ٹوئٹر کے ’ٹوئٹ ڈیک‘ سے ملتا جلتا ہے، جس کے ذریعے صارفین بیک وقت بہت سارے اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

Tags:

FacebookInstagramMeta
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خانہ بدوش ثقافت

Next

لمپی اسکن وائرس: مقامی سطح پر تیار کی گئی سستی ویکسین جلد دستیاب ہوگی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme