ایمازون پر اشیا فروخت کرنے والوں میں پاکستان کا تیسرا نمبر برقرار

ویب ڈیسک

صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں پاکستان سے ہزاروں تاجر ایمازون پر رجسٹر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں امریکی ملٹی نیشنل ای کامرس کمپنی ایمازون پر مصنوعات فروخت کرنے والے تاجروں میں پاکستان نے اپنا تیسرا نمبر برقرار رکھا ہے

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کو بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ملکی برآمدی مصنوعات، ملکی صلاحیت اور پلیٹ فارم سے وابستہ افراد کی صلاحیتوں کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا

انہوں نے امید ظاہر کی ایمازون پر اشیا فروخت کرنے والے کاروباری حضرات تیزی سے ترقی کے اس سفر سے استفادہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھی بہتری کا سفر برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گے

چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بریفنگ میں کہا کہ 2022 میں امریکا میں ایمازون مارکیٹ کے ذریعے مصنوعات کی فروخت میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے

انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر امریکا اور چین اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں، ہزاروں پاکستانی فروخت کنندگان دو سب سے بڑی قوموں کے مقابلے میں چھوٹے ہیں لیکن یہ چین، بھارت جیسے برآمدی مرکز اور کینیڈا جیسے دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں ان سے آگے ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزارت تجارت اور ایمازون حکام کے درمیان تقریباً ایک سال کے مذاکرات کے بعد مئی 2021 میں پاکستان کو ایمازون پر مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں پاکستان سے ہزاروں تاجر ایمازون سے رجسٹر ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close