Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

دنیا میں 40 فیصد قدرتی آفات جنوبی ایشیا اور ہمالیائی خطے پر اثرانداز ہو رہی ہیں

By Akhtar Rasool
اکتوبر 2, 2022 2 Min Read
0

ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جنوبی ایشیا اور ہندوکش-ہمالیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطے ہیں، جن پر دنیا بھر میں آنے والی قدرتی آفات کا تقریباً 40 فیصد مرکوز ہے

’صنفی مساوات اور موسمیاتی تبدیلی کی تشخیص‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں ارضیاتی طور پر کمزور پہاڑ اور ساحلی میدان لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب، خشک سالی اور کھارے پانی کی مداخلت کے سبب خطرے سے دوچار ہیں

یہ رپورٹ انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیویلپمنٹ (آئی سی آئی ایم او ڈی)، یو این ویمن اور یو این انوائرمنٹ پروگرام (یو این ای پی) نے مشترکہ طور پر جاری کی ہے

جنوبی ایشیا اور اور ہندوکش-ہمالیہ خطے میں زراعت، توانائی اور پانی کے شعبوں میں دباؤ کے کلیدی محرکات میں آبادی میں اضافہ، تیزی سے شہروں کے پھیلاؤ، غیر پائیدار زرعی اور صنعتی طریقے، کمزور انتظامی معاملات، ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی شامل ہیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ عوامل قدرتی وسائل کی قلت، پانی کی کمی اور غذائی عدم تحفظ کی وجہ بن رہے ہیں

ان علاقوں میں مصنوعی کھاد کا استعمال، فصلوں کی باقیات کو جلانا اور زمین کی کٹائی زرعی اخراج میں اضافے کا سبب بنتے ہیں

ان دونوں خطوں میں موجود توانائی کے شعبوں میں گیسوں کا اخراج دنیا میں گرین ہاؤس گیسوں کے کُل اخراج کا 82 فیصد ہے اور توانائی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے اس رجحان میں اضافے کی توقع ہے

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مسائل کو ماحولیاتی اور سماجی و اقتصادی توجہ کے ساتھ پائیدار زرعی طریقوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے

خطے میں پانی کا شعبہ پسماندگی کا شکار ہے، کچھ علاقے پہلے ہی پانی کی کمی کا شکار ہیں جبکہ زراعت، توانائی، صنعت اور انسانوں اور مویشیوں کے استعمال کے لیے پانی کی طلب میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے

زرعی شعبے کے لیے جز وقتی اور طویل مدتی حل تجویز کرتے ہوئے رپورٹ میں موسمیاتی خطرات کو کم کرنے کے علاوہ اسٹوریج اور پروسیسنگ کے بنیادی انفرااسٹرکچر کے قیام کے لیے پیداوار میں تنوع پر زور دیا گیا ہے

رپورٹ میں توانائی کے شعبے میں وسائل پر خواتین کے کنٹرول میں بہتری کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ وہ قابل تجدید توانائی کے اختیارات سے استفادہ کر سکیں اور انہیں معاش اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر سکیں

رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ خواتین اور غریبوں کے لیے پانی تک رسائی کو یقینی بنانے کی پالیسیاں بنائی جانی چاہئیں۔

Tags:

Climate changedisasterGlobal EnvironmentGlobal warmingSouth AsiaWorld Disaster
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

زاہدان میں ’جھڑپیں‘ ، ایران نے تفتان بارڈر بند کر دیا

Next

ٹیسلا کا ’انسان نما روبوٹ‘ مستقبل قریب میں انسانی زندگی پر کیا اثرات مرتب کرے گا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme