Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

دو دواساز کمپنیاں کینسر کی طاقتور ویکسین بنانے پر متفق

By Akhtar Rasool
اکتوبر 13, 2022 2 Min Read
0

امریکا کی دو معروف دوا ساز کمپنیوں ’موڈرینا اور مرک انشورنس‘ نے دو مختلف فارمولوں پر مبنی ایک طاقتور ویکسین بنانے پر اتفاق کر لیا ہے

واضح رہے کہ موڈرینا کمپنی نے پہلے سے ہی اسکن کینسر سمیت دیگر کینسر کے مرض کو ختم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے والی ویکسین ’ایم آر این اے 4157‘ (mRNA-4157) بنائی تھی، جو کہ انسانی مدافعتی نظام میں شامل ’ٹی سیلز‘ نامی خلیات کو مضبوط بناکر کینسر سے متاثر سیلز کو نشانہ بنانے کے اہل بناتی ہے

اسی طرح ’مرک انشورنس‘ نے بھی ’کیٹرڈا‘ (Keytruda) نامی ویکسین تیار کر رکھی ہے، جو کہ انسانی مدافعتی نظام میں اینٹی باڈیز یعنی سفید خون کے ایسے طاقتور اجزا بناتی ہے، جو کہ ٹی سیلز کو کینسر کے سیلز پر حملہ کرنے سے روکنے والے سیلز کو بلاک کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں کمپنیوں نے 12 اکتوبر کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پر ایک طاقتور ویکسین نہ صرف تیار کریں گی، بلکہ وہ اس کی فروخت بھی مشترکہ طور پر کریں گی

اعلامیے میں بتایا گیا کہ مذکورہ منصوبے کے لیے ’مرک انشورنس‘ نے ’موڈرینا‘ کو پچیس کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی ہے اور ان کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں، جن کے نتائج رواں سال کے اختتام تک آنے کی امید ہے

کمپنیوں کے مطابق مشترکہ طور پر تیار کی گئی ویکسین کے نتائج کے بعد دونوں مشترکہ طور پر ویکسین کی فروخت کریں گی

مذکورہ ویکسین کی تیاری کے حوالے سے دونوں کمپنیوں میں ابتدائی طور پر 2016ع میں معائدہ ہوا تھا اور دونوں نے کچھ ویکسینز تیار کرکے اس کا ٹرائل شروع کردیا تھا، جس کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں

تاہم دونوں کمپنیز کی الگ الگ ویکسینز کے ٹرائل کے نتائج حوصلہ کن آئے تھے اور انہوں نے کینسر کو روکنے میں مدد فراہم کی تھی

مذکورہ ویکسین کے علاوہ بھی حالیہ چند سال میں امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک کی جانب سے کینسر کے علاج کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد دوائیوں کے ابتدائی ٹرائلز کے حوصلہ افزا نتائج آ چکے ہیں۔

Tags:

cancer vaccineMerckMerck InsuranceModernaPharmaceuticalpharmaceutical companiespowerful cancer vaccine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی: بجلی بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک کے سربراہ کے وارنٹ گرفتاری

Next

بھارتی کمپنی کی ممکنہ طور پر جان لیوا ادویات کی پیداوار بند

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme