Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ملیریا سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ دریافت

By Akhtar Rasool
نومبر 5, 2022 2 Min Read
0

امریکی اور افریقی ماہرین نے ملیریا سے تحفظ کا ایک نیا اور اب تک کا سب سے مؤثر طریقہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ بیماری سے چھ ماہ تک تحفظ فراہم کر سکتا ہے

واضح رہے کہ اس وقت ملیریا کے علاج اور تحفظ کے لیے ویکسین سمیت دیگر ادویات موجود ہیں لیکن اس کے باوجود اس بیماری سے دنیا بھر میں سالانہ چھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ دو سے ڈھائی کروڑ لوگ بیمار ہوتے ہیں

اگرچہ ملیریا سے ایشیا کے علاوہ افریقا میں آبادی کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوتا ہے، تاہم دنیا کے دیگر خطے بھی اس بیماری کے اثرات سے محفوظ نہیں ہیں

ملیریا خصوصی مچھروں کے کاٹنے کے بعد ہوتی ہے اور یہ دو سے تین ہفتوں تک مریض کو متاثر کر کے رکھتی ہے

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے لیبارٹری میں تیار کردہ اینٹی باڈیز کے ذریعے افریقی اور امریکی ماہرین نے ملیریا سے متاثر افراد کا علاج کر کے ایک نیا اور اب تک کا سب سے مؤثر طریقہ دریافت کر لیا ہے

امریکی ماہرین نے ملیریا کی ادویات سے صحتیاب ہونے والے افراد سے لی گئی اینٹی باڈیز سے لیبارٹری میں نئی اینٹی باڈیز تیار کیں اور انہیں ملیریا کے شکار افراد کو آئی وی انجکشن کے ذریعے دیا گیا

تجربے کے لیے ماہرین نے افریقی ملک مالی میں تین سو تث رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں اور انہیں تین مختلف گروپوں میں تقسیم کیا

ماہرین نے تینوں گروپس میں سے ایک گروپ کو لیبارٹری میں تیار کردہ اینٹی باڈیز کا ہائی ڈوز دیا، جبکہ دوسرے گروپ کو کم ڈوز دیا اور تیسرے گروپ کو انہوں نے فرضی دوائی دی

ماہرین نے تمام رضاکاروں کا چوبیس ہفتوں تک علاج کیا اور ان کے بلڈ ٹیسٹس کرنے سمیت ان کے دیگر ٹیسٹس بھی کیے گئے

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن رضاکاروں کو لیبارٹری میں تیار کردہ اینٹی باڈیز کا ہائی ڈوز دیا گیا تھا، ان پر دوائی نے 86 فیصد اثر کیا جب کہ کم ڈوز والے افراد پر دوائی کا اثر 75 فیصد تک تھا

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اینٹی باڈیز لینے والے افراد ملیریا سے کم از کم چھ ماہ تک محفوظ رہے، یعنی انہیں اسی سیزن میں مچھروں کے کاٹنے کے باوجود دوبارہ ملیریا نہیں ہوا

ماہرین کے مطابق ابھی مذکورہ طریقہ علاج پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور اگر اس کی مزید نتائج بھی حوصلہ کن نکلتے ہیں تو یہ ملیریا سے بچاؤ اور علاج کا سب سے مؤثر سستا علاج بھی ہو سکتا ہے

ماہرین کو امید ہے کہ اگر اسی طریقہ علاج پر مزید پیش رفت ہوئی تو اس پر فی کس پانچ سے آٹھ ڈالر کا خرچ آئے گا

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت اینٹی باڈیز سے کینسر سمیت پھیلنے والی بیماریوں کا علاج بھی ہو رہا ہے اور ملیریا کی بیماری کا یہ طریقہ علاج کوئی منفرد نہیں ہے۔

Tags:

Malariapreventprevent ice addiction
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کھپے، لہولہان نہ کھپے!

Next

سعودی سائنسدانوں نے سولر وائی فائی سسٹم متعارف کرا دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme