Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

’جنسی حملے کا الزام‘، آسٹریلیا میں سری لنکن اوپنر دنشکا گوناتھیلاکا گرفتار

By Akhtar Rasool
نومبر 6, 2022 2 Min Read
0

ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود سری لنکا کی قومی ٹیم کے کرکٹر دنشکا گوناتھیلاکا کو سڈنی میں ایک خاتون پر جنسی حملے کے الزام کی بنیاد پر پولیس نے حراست میں لیا ہے

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز میں سری لنکا کی انگلینڈ سے شکست کے چند گھنٹوں بعد اوپنر دنشکا گوناتھیلاکا کو پولیس نے گرفتار کیا

آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جنسی جرائم کی تحقیقات کرنے والے اسکواڈ نے سڈنی میں ایک خاتون پر گزشتہ ہفتے ہونے والے مبینہ جنسی حملے کا الزام ایک سری لنکن شہری پر عائد کیا ہے

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ سری لنکن شہری اکتیس سالہ دنشکا گوناتھیلاکا ہیں

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جاری بیان میں کہا ”سری لنکا کرکٹ نے تصدیق کی کہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آگاہ کیا کہ کھلاڑی دنشکا گوناتھیلاکا کو جنسی حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے“

بیان میں مزید کہا گیا کہ سری لنکن کرکٹ (ایس ایل سی) آئی سی سی سے مشاورت کے ساتھ عدالتی کارروائی کو مانیٹر کرتے ہوئے جلد معاملے کی انکوائری کا آغاز کرے گا اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں کھلاڑی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

پولیس کے مطابق دنشکا گوناتھیلاکا کو اتوار کی صبح سڈنی میں ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا

دنشکا گوناتھیلاکا پر ’رضامندی کے بغیر جنسی عمل‘ کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈیٹنگ ایپ پر چند دنوں سے جاری بات چیت کے بعد دنشکا نے خاتون سے سڈنی میں ملاقات کی۔ پولیس کے مطابق ’خاتون کے گھر پر دنشکا گوناتھیلاکا نے متعدد بار ان پر جنسی حملے کیے‘

دنشکا گوناتھیلاکا کی ضمانت کی درخوات مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر کو سڈنی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

خیال رہے کہ تین ہفتے قبل دنشکا انجری کا شکار ہونے کے بعد ورلڈکپ سے باہر ہو گئے تھے، تاہم انہیں وطن واپس بھیجنے کے بجائے اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رکھا گیا

سری لنکن کھلاڑی دنشکا گوناتھیلاکا نے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز 2015ع میں کیا تھا اور اب تک 8 ٹیسٹ، 47 ون ڈے انٹرنیشنل اور 46 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

Tags:

assaultAustraliaCricketDineshka GunathilakaSexualSri Lankan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران: ایک گیت کی کہانی، جو احتجاجی تحریک کا نعرہ بن گیا۔۔

Next

گھوٹکی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 3 افسران سمیت 5 اہلکار شہید

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme