Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گھوٹکی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 3 افسران سمیت 5 اہلکار شہید

By Akhtar Rasool
نومبر 6, 2022 2 Min Read
0

صوبہ سندھ اور پنجاب کے بارڈر ایریا گھوٹکی میں رونتی کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ڈی ایس پی اوباڑو اور دو ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار شہید ہوئے ہیں

اتوار کو ڈی آئی جی پولیس جاوید جسکانی نے کہا ہے کہ سات روز قبل اوباڑو میں رونتی روڈ سے اغوا کیے گئے تین افراد کی بازیابی کے لیے رات کو پولیس نے رونتی کے کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کی ایک بڑی تعداد نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر حملہ کیا۔
’ڈی ایس پی اوباڑو عبدالمالک بھٹو، ایس ایچ او کھینجو دین محمد لغاری، ایس ایچ او میرپور ماتھیلو عبدالمالک کمنگر کی قیادت میں ڈاکوؤں کے قریبی علاقے میں موجود تھے، جب ڈاکوؤں کی ایک بڑی تعداد نے ان پر حملہ کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایس او رونتی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں

زخمیوں کو تحصیل ہسپتال اوباڑو کے بعد سکھر منتقل کر دیا گیا ہے

ڈی آئی جی پولیس جاوید جسکانی کا مزید کہنا تھا کہ کچے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
پولیس پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔‘

ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا تھا کہ حملے میں ایک ایس ایچ او زخمی بھی ہوا ہے، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں اب تک ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں

تاہم اب تازہ اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی لاشیں ڈاکوؤں نے پولیس کے حوالے کر دی ہیں

کئی گھنٹوں بعد ڈاکوؤں نے شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی لاشیں پولیس کے حوالے کیں

ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے بتایا کہ گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کیمپ قائم کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق رات کے وقت ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کر دیا

جاوید جسکانی نے مزید بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری کچے میں روانہ کردی گئی ہے

ایس ایچ او اوباڑو اصغر اعوان کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں ڈی ایس پی اوباڑو عبدالمالک بھٹو، ایس ایچ او کھینجو دین محمد لغاری، ایس ایچ او میر پور ماتھیلو عبدالمالک اور 2 پولیس اہل کار شہید ہوئے ہیں۔

مقابلے میں ایس ایچ او رونتی غلام علی بروہی اور دیگر اہل کار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی اوباڑو تنویر احمد تُنیو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پولیس کا مورال بلند ہے، ڈاکوؤں کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکو جدید اسلحے سے لیس ہیں، پولیس کو بھی جدید اسلحے کی ضرورت ہے

ایس ایس پی اوباڑو تنویر احمد تُنیو نے یہ بھی کہا کہ شہید اہلکاروں کا خلاء پُر نہیں ہوسکتا، شہداء کے اہلِ خانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔

Tags:

DeathGothakiMurderPoliceSindhSindh Police
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’جنسی حملے کا الزام‘، آسٹریلیا میں سری لنکن اوپنر دنشکا گوناتھیلاکا گرفتار

Next

پاکستان کو ترقی کی ضرورت ہے لیکن ترقی ماحول دوست ہو!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme