Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

اسٹبلشمنٹ مخالف موقف پر پیپلز پارٹی نے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سے استعفیٰ لے لیا

By Akhtar Rasool
نومبر 9, 2022 2 Min Read
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ سے سینیٹر اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے سابق ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیئر قیادت کی طرف سے ان کے بیانات پر اظہار ناپسندیدگی کے بعد پارٹی سینیٹر کے طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے

گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ان کی پارٹی کے ایک سینیئر رہنما سے ملاقات کے بعد پارٹی قیادت کے مطالبے پر بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ وہ بدھ کو چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے مصطفیٰ نواز کھوکھر پارٹی پالیسی سے ہٹ کر اور پی ٹی آئی کے حق اور اسٹبلشمنٹ مخالف بیان دیتے رہے ہیں

کچھ ہفتے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل بھی تبدیل کرتے ہوئے اس میں سے پارٹی کا نام نکال دیا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے ویری فائیڈ کا اسٹیٹس بھی کھو دیا تھا۔اس وقت بھی مبصرین کا خیال تھا کہ وہ شاید پی ٹی آئی جوائن کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی

حالیہ دنوں میں انہوں نے شہباز گل اور اعظم سواتی پر تشدد کی مذمت بھی کی تھی اور شیریں مزاری کی گرفتاری کی بھی مذمت کی تھی

اعظم سواتی کی نازیبا وڈیو پر اپنے ردعمل میں انہوں نے انٹیلیجنس ایجینسیوں کے حوالے سے انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے تھے اور ایک اعلیٰ افسر کی کال کا حوالہ بھی دیا تھا، جس میں انہیں وضاحت دی گئی تھی کہ وڈیو میں کسی ایجنسی کا ہاتھ نہیں۔ تاہم انہوں نے وضاحت مسترد کر دی تھی

بدھ اپنے ٹویٹ میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی کارکن کے طور پر میں عوامی مفاد کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق رکھتا ہوں

انہوں نے کہا ’سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ اختلافات کوعلیحدہ رکھتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ (پیپلز پارٹی کے ساتھ) یہ ایک شاندار سفر رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔‘

جب موجودہ حکومت برسراقتدار آئی تھی تو مصطفیٰ نواز کھوکھر کو وزیر مملکت کا عہدہ بھی دیا گیا تھا مگر انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال وزیر مملکت کا عہدہ نہیں سنبھال سکتے

انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت بننے سے معذرت ذاتی وجوہات کے باعث کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر توجہ رکھنا چاہتے ہیں۔

Tags:

BhuttoBilawalKhokharPakistanPPPSenator
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”ملک کو ہموار انداز میں چلانا ہے تو وزیر اعظم کو انتظامیہ کے ساتھ اقتدار بھی سونپا جانا چاہیے“ عمران خان

Next

ملک کے موجودہ سیاسی حالات میں پیپلز پارٹی کہاں کھڑی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme