Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

اسٹیٹ بینک کی نئی پالیسی، کریڈٹ کارڈ سے بیرون ملک کتنی خریداری؟

By Akhtar Rasool
نومبر 11, 2022 2 Min Read
0

اسٹیٹ بینک نے اپنی نئی پالیسی کے تحت پاکستان کے بینکوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ رکھنے والے افراد پر بیرون ملک آن لائن یا ڈیجیٹل ادائیگی کی حد مقرر کرتے ہوئے بینکوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں

سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ صارفین کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا استعمال ان کی ضرورت اور پروفائل کے مطابق ہو

8 نومبر کو جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مشاہدہ ہے کہ ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز ایسے لین دین کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، جو متعلقہ فرد کی خصوصیات (پروفائل) کے مطابق نہیں یا یہ کارڈز تجارتی مقصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ بات یقینی بنانے کا مشورہ دیا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز کا استعمال کارڈ ہولڈرز کی انفرادی خصوصیات کے مطابق اور ان کی صرف ذاتی ضروریات کے لیے ہو

سالانہ کریڈٹ کارڈ سے کتنی خریداری ہو سکتی ہے؟

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ورچوئل کارڈز سمیت کریڈٹ کارڈز کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کارڈ سے سرحد پار لین دین پر فی فرد تیس ہزار ڈالر کی سالانہ حد مقرر کی جائے۔ اس مقصد کے لیے موجودہ سال کی حد اس سرکلر کے جاری ہونے کی تاریخ سے شمار کی جائے گی۔ یہ حد پوری بینکنگ انڈسٹری کے ہر فرد پر لاگو ہوگی

یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ ڈیبٹ/ کریڈٹ کارڈز کا مقصد افراد کو ذاتی نوعیت کے لین دین کی ادائیگی میں سہولت دینا ہے۔ ان کارڈز کا استعمال اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی دونوں طرح کی ادائیگیوں کی حد کارڈ ہولڈر کی انفرادی خصوصیات کے مطابق ہونی چاہییں۔ یہ یقینی بنانا صارف کی ذمہ داری ہوگی کہ اس کی سالانہ حد کسی بھی موقع پر عبور نہ ہونے پائے۔ تاہم بینکوں کو چاہیے کہ مجموعی بنیاد پر ہر فرد کی نگرانی کریں

سرکلر کے مطابق قانونی دائرے میں کاروبار سے متعلق بیرونِ ملک کارڈز کے استعمال پر فارن ایکسچینج مینوئل میں ایک فریم ورک دستیاب ہے جس کے تحت ڈیجیٹل خدمات کے حصول کے خواہاں افراد مذکورہ فریم ورک میں درج متعلقہ مالی حدود میں رہتے ہوئے سہولت استعمال کرنے کے لیے کسی بینک کا تعین کر سکتے ہیں

اس کے ساتھ ساتھ فرموں اور کمپنیوں کی جانب سے خدمات کے حصول کی غرض سے فارن ایکسچینج مینوئل میں ہدایات دی گئی ہیں

فارن ایکسچینج مینوئل کے باب 14، پیرا 14 اے کے مطابق بینک یا ڈیلر پاکستان میں قائم کمپنی کو تجارت کے لیے سالانہ چار لاکھ ڈالر تک کے مساوی بیرون ملک ادائیگی کی اجازت دیں گے۔ تاہم وہ کمپنی بیرون ملک کسی غیررجسٹرڈ کمپنی کو چالیس لاکھ روپے تک کی ادائیگی کر سکے گی۔

Tags:

Credit CardDebit CardPakistanPoliciesState Bank
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قطر میں پاکستان سمیت مختلف ملکوں سے آنے والے مزدوروں سے کیسا سلوک کیا جاتا ہے؟

Next

مودی سرکار اسلام یا مسیحیت اپنانے پر ریزرویشن کے خلاف کیوں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme