Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اہم کیو ایم میں جائیداد کا جھگڑا، الطاف حسین اور سابق وفادار برطانوی عدالت میں آمنے سامنے

By Akhtar Rasool
نومبر 29, 2022 2 Min Read
0

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی اور قائد الطاف حسین کو برطانیہ کی ہائی کورٹ میں جائیداد کے ایک مقدمے میں پارٹی کے سابق وفاداروں کا سامنا ہے

یہ مقدمہ ایم کیو ایم پی کے رہنما اور وفاقی وزیر سید امین الحق، الطاف حسین کی زیرِ قیادت ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ندیم نصرت اور سابق معتمد طارق میر نے دائر کیا ہے، یہ مقدمہ شمالی لندن کی سات جائیدادوں کے حوالے سے ایک کروڑ پاؤنڈ مالیت کا ہے، جس پر سابق وفاداروں نے ملکیت کا دعویٰ کیا ہے

مقدمے کی فائل کے مطابق جائیداد کے دعویدار امین الحق کا کہنا ہے کہ یہ ایم کیو ایم پاکستان کی ہے جس کے اراکین ان ٹرسٹوں اور/یا نتیجے میں تعمیری ٹرسٹوں سے مستفید ہوتے ہیں اور کرائے کی آمدنی یا فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سمیت اس سے حاصل ہونے والے تمام فوائد ایم کیو ایم پاکستان کو ’غریب اور نادار لوگوں‘ کو فائدہ پہنچانے کے لیے وقف کیا جانا چاہیے

ایم کیو ایم پاکستان کا موقف ہے کہ ٹرسٹ کی اس شق کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دعویٰ کرنے والے نے کہا کہ دیانتداری سے کام کرنے میں ناکامی اور فائدہ اٹھانے والوں اور یا ٹرسٹوں کے مفاد میں وہ اپنے اور ایم کیو ایم پاکستان کے لیے یو کے ٹرسٹیز ایکٹ 1925 کے تحت ٹرسٹیز کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں

خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر الطاف حسین یہ جنگ ہار گئے تو ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا، جبکہ دعویداروں کے ناکام ہونے کی صورت میں انہیں مدعا علیہ (الطاف) کے اخراجات اور قانونی فیسیں برداشت کرنی ہوں گی

دوسری جانب الطاف نے جائیداد کے غلط استعمال کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ جائیدادیں ایم کیو ایم کے عام کارکنوں اور ڈونرز کے دیے گئے فنڈز سے خریدی گئیں

الطاف حسین نے پیر کو عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”مجھے اپنی قانونی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، وہ بہت قابل ہیں۔“

انہوں نے الزام لگایا کہ یہ مقدمہ دعویداروں کی بد نیتی اور بری نیت کا نتیجہ ہے

الطاف اور ندیم نصرت دونوں کو کیس میں اپنے شواہد ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت جاتے ہوئے دیکھا گیا

عدالت کے باہر بات کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا ”میں چار ہفتے پہلے تک کیس کا حصہ نہیں تھا۔مجھے وکیلوں نے بتایا کہ میرا نام اس کیس سے منسلک ہے اور میں نے محسوس کیا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے، میں یہاں آیا اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور کہا کہ مجھے اس میں گھسیٹا گیا ہے“

انہوں نے کہا ”میرا موقف ہے کہ یہ جائیدادیں ایم کیو ایم لندن یا ایم کیو ایم پاکستان کی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہیں۔

Tags:

Altaf HussainLondonMQMProperty
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’گورے اور کالے رنگ کی تفریق نہ جانے ہم نے کہاں سے سیکھی‘

Next

تھر کے کوئلہ ذخائر، اگلے دو سو سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme