Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

تھر کے کوئلہ ذخائر، اگلے دو سو سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے

By Akhtar Rasool
نومبر 29, 2022 3 Min Read
0

معاشی مسائل میں گھرا پاکستان توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کرتا ہے، جبکہ مقامی سطح پر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر کئی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ہوگا

تھر کے کوئلے کے وسیع ذخیرے کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس سے آئندہ دو سو سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے

پاور سیکٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر2021ء سے ستمبر 2022ء تک ایک سال کے عرصہ میں فرنس آئل، آر ایل این جی اور کوئلے کی قیمتوں میں 250 سے 300 فیصد تک اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے حکومت کے لیے درآمدی ایندھن سے بجلی کی پیداوار جاری رکھنا ناممکن ہو گیا ہے، بالخصوص ایسے وقت میں جب کہ ملک ایک سنگین معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے

فرنس آئل کی قیمت ایک سال کے دوران 76ہزار روپے فی میٹرک ٹن سے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار روپے فی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی جبکہ آر ایل این جی کی قیمت چار ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جو ایک سال میں بڑھ کر سولہ ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ درآمدی کوئلے کی قیمت بیس ہزار روپے فی ٹن سے بڑھ کر پینسٹھ ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی

اس صورتحال کی وجہ سے یورپی ممالک اپنے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس برقرار رکھنے پر مجبور ہو گئے۔ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے بھی متعدد ممالک اپنے کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو بند کرنے کا عمل سست کر چکے ہیں۔ پڑوسی ملک بھارت توانائی کی طلب پوری کرنے کے لیے کوئلے کی درآمدات میں بھی اضافہ کر رہا ہے

بھارت کی توانائی کی طلب 2023ع تک 28 گیگا واٹس تک بڑھنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ بھارت کی سینٹرل الیکٹرک اتھارٹی (سی ای اے) نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی اضافی طلب کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کے ذریعے پوری کی جائے گی۔ اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے بھارتی حکومت نے کوئلے کی مزید دس کانوں کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا ہے

عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی عالمی کھپت ایک دہائی قبل ہی اس سطح تک پہنچ چکی ہے، جس کا اندازہ ایک دہائی بعد کے لیے لگایا گیا تھا

دوسری جانب عالمی پالیسیوں، سیاسی عدم استحکام اور ڈیمانڈ سپلائی چین میں تعطل کی وجہ سے درآمدی ایندھن کی قیمتوں میں عدم استحکام بہت سے ملکوں کے لیے دردِ سر بن چکا ہے

پاکستان کی معیشت پہلے ہی توانائی کے بحران سے نبردآزما ہے، جو ہر گزرتے روز شدت اختیار کر رہا ہے۔ مہنگے درآمدی ایندھن کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے اور دستیاب توانائی صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے

اس حوالے سے ہیڈ آف انویسٹمنٹ انٹرمارک سیکورٹیز لمیٹڈ سیف کاظمی کہتے ہیں ”صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ حکومت فوری طور پر مقامی سطح پر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے، خاص کر تھر کے کوئلے کے ذخائر۔“

سیف کاظمی کے مطابق ”تھر کے کوئلے ذخائر پاکستان کے لیے دو سو سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے کافی ہیں، جس سے پاکستان توانائی کے شعبہ میں خودکفالت کی منزل حاصل کر سکتا ہے“

سیف کاظمی کہتے ہیں ”کوئلے کی اتنی کم قیمت پر دستیابی پاکستان میں ایک حیرت انگیز پیش رفت ہے کیونکہ نہ صرف مقامی سطح پر دستیاب سستا کوئلہ سستی بجلی کی پیداوار بلکہ کھاد سمیت دیگر صنعتوں کے لیے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے“

Tags:

Air PollutionCoalCorbanGasGreen HousesMiningPakistanSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اہم کیو ایم میں جائیداد کا جھگڑا، الطاف حسین اور سابق وفادار برطانوی عدالت میں آمنے سامنے

Next

امریکہ: دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں چالیس سال بعد پھٹ پڑا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme