Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

چین سے آئی بوگیوں کی ادائیگیوں کے لیے مطلوبہ رقم نہ ہونے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
دسمبر 6, 2022 2 Min Read
0

اگرچہ حکومتی زعماء معیشت کے حوالے سے امید افزا دعوے کر رہے ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ چین سے آئی ریلوے بوگیوں کی ادائیگیوں کے لیے مطلوبہ رقم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ڈالرز کی کمی اور ایل سیز محدود کرنے سے حکومتی کاروبار بھی شدید متاثر ہوا ہے

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مرزا آفریدی کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں چین سے آئی بوگیوں کی ادائیگیوں کے لیے مطلوبہ رقم نہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے ریلوے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں نئی بوگیوں کے لئے ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، چھیالیس مسافر کوچز پاکستان پہنچ گئیں، مگر ان کے پیسے ادا نہیں ہوئے ہیں

حکومت کو درخواست کی ہے کہ رقم دیں تاکہ ادائیگی ہو سکے، ریلوے کے پاس کچھ پیسے پارک تھے، وہاں سے کچھ پیسے نکال کر دیے ہیں، حکومت کے پاس بھی ہمیں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، پی ایس ڈی پی پر نظرثانی ہونے سے ریلوے کے منصوبے بھی متاثر ہوئے

ریلوے حکام نے بتایا کہ طورخم سے مزارشریف تک ٹریک بچھانا ہے جس کی مالیت 8.2 بلین ڈالر ہے، سابق افغان حکومت نے ہمارے ساتھ مل کر ورلڈ بینک سے بات کی تھی، حالیہ طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر قبول نہیں کیا جا رہا، اب اس پروجیکٹ کی فنڈنگ کے لیے مختلف ذرائع کی طرف دیکھ رہے ہیں

حکام ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کو 528 بلین کا حالیہ سیلاب سے نقصان ہوا، حکومت نے ہمیں ایک روپیہ نہیں دیا ریلوے بند پڑا رہا، اپنی مدد آپ کے تحت ریلوے کو چلایا، ریلوے حکام نے کہا کہ پشاور سے طورخم، کوہاٹ پاڑہ چنار اور ٹل تک ٹریک بحال ہوگا

خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ سفاری ٹرین ایئرپورٹ کی وجہ سے بند کرنی پڑی

علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی صدارت میں ہوا، کمیٹی نے کے الیکٹرک سے نجکاری کے معاہدے اور بلوچستان میں لگائے گئے زرعی ٹیوب ویلوں کی تفصیلات طلب کر لیں

کمیٹی نے کے الیکٹرک اور وزارت توانائی کے مابین اربوں روپے گردشی قرضوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں تمام تفصیلات مانگ لیں

سی ای او کے الیکٹرک نے بتایا کہ حکومت کا ادارے میں 24.6 فیصد شیئر ہے، معاہدہ 2015ء میں ختم ہوا، سیکرٹری پاور ڈویژن سے بات کر کے ہم معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار ہیں۔

Tags:

BankruptcyCrisisEconomicPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گوادر کی ڈائری: بلوچستان کے پہاڑ

Next

’مغربی دنیا ہمارے ٹرک آرٹ کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme