Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

ارجنٹینا نیدرلینڈز میچ، اسٹیڈیم میں امریکی سپورٹس صحافی چل بسے

By Akhtar Rasool
دسمبر 10, 2022 2 Min Read
0

مشہور امریکی اسپورٹس صحافی گرانٹ ویہل قطر کے اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران انتقال کر گئے

خبر رساں ادارے اے پی نے لوسیل اسٹیڈیم میں ان کے قریب بیٹھے دیگر صحافیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میچ کے فیصلے کے لیے اضافی وقت کے کھیل کے دوران گرانٹ اچانک اپنی سیٹ پر پیچھے کی طرف گرے

ساتھ بیٹھے دیگر صحافیوں نے ان کو اٹھایا اور فوری طور پر ہنگامی نمبر پر کال کی۔ رپورٹرز کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کارکن موقع پر پہچنے اور ان کو اٹھا کر ہسپتال لے گئے تاہم بعدازاں انہیں بتایا گیا کہ وہ انتقال کر گئے ہیں

انچاس سالہ گرانٹ ویہل فیفا ورلڈ کپ کور کرنے کے لیے امریکہ سے قطر پہنچے تھے

گرانٹ نے بدھ کو ٹویٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے اسی روز سالگرہ منائی ہے

یو ایس ساکر فیڈریشن نے گرانٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فٹبال کے حوالے سے بہت متاثرکن اسٹوریز دیں اور ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا

گرانٹ اپنی صحافی زندگی کا آٹھواں ورلڈکپ کور کر رہے تھے

انہوں نے پیر کو اپنی ویب سائٹ پر لکھا تھا ”میں نے میڈیکل کلینک کا چکر لگایا ہے۔ میرا جسم ٹوٹنا شروع ہو گیا ہے، تین ہفتوں کے دوران بہت کم سو پایا ہوں۔ کام کا بہت زیادہ دباؤ آپ کے ساتھ یہی کرتا ہے“

انہوں نے مزید لکھا ”امریکہ اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران سردی کچھ زیادہ محسوس ہوئی اور سینے کے بالائی حصے میں تکلیف محسوس ہوئی“

گرانٹ نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا کیونکہ ان کو اپنے جسم میں اس کی علامات محسوس ہوئی تھیں۔

Tags:

ArgentinaDeathFIFAJournalistNetherlandsWorld Cup
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران میں احتجاج کی حمایت، خامنہ ای کی بھانجی کو تین سال قید کی سزا

Next

گول پر میسی کے جشن کے منفرد انداز کا پسِ منظر کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme