Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

امریکا میں سالانہ 74 لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص کا انکشاف

By Akhtar Rasool
دسمبر 18, 2022 2 Min Read
0

طب کے میدان میں دنیا کے بہترین ملک تصور کیے جانے والے امریکا کے حوالے سے ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے، جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا گیا، جہاں سالانہ چوہتر لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص ہوئی ہے اور اس سے سالانہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد یا تو ہلاک ہوجاتے ہیں یا پھر وہ عمر بھر کے لیے معذور اور بیمار بن جاتے ہیں

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے صحت سے متعلق ادارے کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا بھر میں ایمرجنسی میں لائے گئے ہر اٹھارہ میں سے ایک مریض کی بیماری کی غلط تشخیص کی جاتی ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے سال 2000ع سے 2021ع تک شائع ہونے والی تین سو مختلف تحقیقات کا جائزہ لیا اور ان تحقیقات سے نتائج اور اعداد و شمار اخذ کیے گئے

تحقیقات کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ امریکا بھر میں ہسپتالوں کے ایمرجنسی میں لائے گئے مریضوں میں سے سالانہ اوسطا 74 لاکھ مریضوں کی بیماریوں کی غلط تشخیص کی جاتی ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسیز میں لائے گئے مریضوں کو کوئی اور بیماری ہوتی ہے مگر ان میں تشخیص کسی تیسری بیماری کی کر دی جاتی ہے اور اسی کا علاج کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں

رپورٹ کے مطابق امریکا بھر میں سالانہ بیماریوں کی غلط تشخیص کے بعد غلط علاج کروانے سے تین لاکھ ستر ہزار افراد یا تو ہلاک ہوجاتے ہیں یا پھر انہیں عمر بھر کے لیے معذوری یا کسی بیماری کے ساتھ رہنا پڑتا ہے

رپورٹ سے معلوم ہوا کہ امریکا بھر کے ہر ایمرجنسی وارڈ میں سالانہ ایک ہزار چار سو مریضوں کی بیماریوں کی غلط تشخیص ہوتی ہے، جس وجہ سے ان کا علاج بھی غلط کیا جاتا ہے

تحقیق سے معلوم ہوا کہ عام طور پر امریکا بھر میں پانچ بیماریوں کی غلط تشخیص کی جاتی ہے، ان بیماریوں میں ’فالج، دل اور سینے کے امراض، خون کے جم جانے، ریڑھ کی ہڈی میں درد یا بیماری اور رگوں میں خون کی ترسیل رک جانا وغیرہ شامل ہیں

یعنی جن افراد میں مذکورہ پانچوں بیماریوں کی تشخیص کی جاتی رہی، انہیں درحقیقت یہ بیماریاں ہوتی ہی نہیں مگر انہیں ادویات ان ہی بیماریوں کی دی جاتی ہیں

رپورٹ میں بتایا گیاکہ مذکورہ بیماریوں کو ابتدائی چند علامات کی وجہ سے تشخیص کیا جاتا رہا ہے اور فوری طور پر مریضوں کو ان ہی بیماریوں کی ادویات دی جاتی رہی ہیں لیکن بعد میں کیے جانے والے ٹیسٹس میں مذکورہ بیماریوں کی تشخیص ہی نہیں ہوتی۔

Tags:

Americaamerica's got talent auditionsamerica's got talent season 15americas got talentamericas got talent audition 2022Artificial Intelligenceartificially intelligent robotscenters for disease control and preventiondiagnosedemergency misdiagnosisgood morning americamedical automationmedical caremental health americanational diabetes education programnewly diagnosedpatientsrare disease diagnosissocial security administration benefits
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دو بہنوں نے 23 سال پہلے مالی مدد کرنے والی اجنبی خاتون کو ڈھونڈ نکالا…

Next

فلم اواتار 2 اور فلمی صنعت میں تھری ڈی فارمیٹ کا مستقبل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme