Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

سر عام پھانسیوں کے موسم میں افغان طالبان رہنما کی اپنے والد کے قاتل کو معافی..

By Akhtar Rasool
دسمبر 19, 2022 2 Min Read
0

افغان طالبان کے ایک سینئر رہنما نے اپنے والد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے ایک شخص کو معاف کر دیا ہے۔ طالبان نے ابھی حال ہی میں سرعام پھانسیاں اور سخت سزائیں دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایک ایسے وقت میں، جب گزشتہ ماہ افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ملک کے ججوں کو حکم دیا تھا کہ وہ اسلامی قانون کے تمام پہلوؤں کو مکمل طور پر نافذ کریں، جن میں سرعام پھانسی دینا، سنگسار کرنا، کوڑے مارنا اور چوروں کے ہاتھ کاٹنا بھی شامل ہیں۔ تاہم دوسری جانب شمالی صوبے جوزجان کے نائب گورنر گل محمد نے اپنے والد کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے

گل محمد کے والد کو انیس سو بانوے میں قتل کیا گیا تھا

اس معافی کا اعلان افغانستان کی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا

ایک افغان شرعی عدالت نے ملزم عبدالقیوم کو قتل کا مجرم قرار دیا تھا اور اسے اسلام کے نظام انصاف ’آنکھ کے بدلے آنکھ‘ کے تحت پھانسی دینے کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن نائب گورنر نے معافی دیتے ہوئے اس کیس کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے

عدالت میں دی گئی ایک درخواست میں گل محمد نے کہا ”قاتل کے اہل خانہ نے مجھ سے مجرم کو معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔ آج میں قصاص (سزا) کو چھوڑ رہا ہوں اور اسے معاف کرتا ہوں۔‘‘

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ابھی چند روز پہلے ہی قتل کے ایک مجرم کو سرِعام پھانسی دی گئی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ افغانستان میں پہلی سرعام پھانسی تھی۔ یہ پھانسی 7 دسمبر کو مغربی صوبے فرح میں دی گئی تھی

اہم بات یہ ہے کہ اسے مقتول کے والد نے خود انجام دیا تھا۔ اس کیس میں مجرم پر ایک شخص کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی موٹر سائیکل اور موبائل فون چرانے کا الزام ثابت ہو گیا تھا

طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ ابھی تک قندھار میں کسی نامعلوم مقام پر رہائش پذیر ہیں اور وہیں سے اپنے احکامات جاری کرتے ہیں

یاد رہے کہ جب طالبان نے گزشتہ سال دوبارہ اقتدار پر قبضہ کیا تھا تو انہوں نے ایک نرم حکومت کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن اب جرائم اور بدامنی کے سدباب کے لیے سخت سزاؤں کو لاگو کیا جا رہا ہے عائد کرتے جا رہے۔ جبکہ مختلف حکومتوں کی جانب سے اس بارے میں تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

Tags:

cbc news the nationalcenter for the study of the army professionexecutionexecution of maria kafkaexecution of maria kafka nunexecution of nun hitlerexecution ww2executions world war 2isis gay executionkilled osama bin ladenlearn while on the movenun world war 2 executionstoicism and the militaryTalibanthe nationalthe national cbcthe national fullthe national on demandworld war 2 executionsww2 executions
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستانی سافٹ ویئر برآمدات کے بڑھنے میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں؟

Next

بائیوپائریسی کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme