Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

’غیر معیاری سروس‘، پی ٹی اے کا ٹیلی کام کمپنیوں کو چار کروڑ روپے جرمانہ

By Akhtar Rasool
دسمبر 22, 2022 3 Min Read
0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر معیاری سروس فراہم کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کو چار کروڑ روپے جرمانہ کیا ہے

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے سروس کے غیرمعیاری ہونے کے خلاف صارفین کی شکایات سننے اور انہیں حل کرنے کے لیے ’کنزیومر پروٹیکشن یونٹ‘ قائم کیا جا رہا ہے، جو عالمی معیار کے مطابق کام کرے گا

ملک کے چاروں صوبوں میں موبائل کمپنیوں کے سروس کے معیار سے متعلق سروے کے بارے میں اپنی رپورٹ میں پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ کال، ایس ایم ایس اور ڈیٹا سروسز کی مقررہ معیار کے مطابق فراہمی یقینی بنانا موبائل کمپنیوں کی ذمہ داری ہے اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے مخصوص عرصے بعد ملک بھر میں سروے کرتا ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے کے کئی طریقہ کار ہیں لیکن جدید ترین طریقہ کار آٹومیٹڈ مانیٹرنگ ٹول ہے، جس کے ذریعے براہ راست سروس کا معیار چیک کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں یہ راؤٹر گاڑیوں میں نصب کر کے بھی سروس کے معیار جائزہ لیا جاتا ہے

پی ٹی اے نے کہا ہے ’ان سروے کے نتائج موبائل کمپنیوں کو فراہم کر کے متعلقہ علاقوں میں سروس کا معیار بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔‘

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے ایک سو بارہ شہروں اور ساٹھ شاہراہوں اور موٹرویز پر آزاد ذرائع سے سروے کیے ہیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے ’پی ٹی اے اس سروے کے لیے اپنی صلاحیت میں بھی اضافہ کر رہا ہے اور اس کے لیے جدید ٹولز خریدے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے جلد ہی پانچ نئے ٹولز پی ٹی اے کو مل جائیں گے۔‘

پی ٹی اے نے کہا ہے ’جو سروے کیے گئے ان کے نتیجے میں ٹیلی کام کمپنیوں کو 29 شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جبکہ مسلسل نوٹسز کے باوجود غیرمعیاری سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو چار کروڑ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔‘

اس حوالے سے پی ٹی اے حکام نے بتایا ہے کہ ’سروے اور سروس کا معیار چیک کرنے کے علاوہ مستقبل میں سروس کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے نے مختلف کمپنیوں کو نیکسٹ جنریشن موبائل سروس لائسنس بھی جاری کیے ہیں۔‘

’ان لائسنسوں کے اجرا کے معاہدے میں یہ شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ کمپنیاں مسلسل موبائل انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی پابند ہوں گی۔‘

پی ٹی اے کا کہنا تھا ’اس معاہدے کے تحت موبائل فون آپریٹرز کمپنیاں تعلیم، صحت، زراعت اور کاروباری شعبہ جات کے لیے ڈیجیٹل اور ای خدمات بھی فراہم کریں گی۔‘

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام نے مزید کہا ’صارفین کے حقوق کو یقینی بنانے اور سروس کے معیار کی بہتری کے لیے ادارے کی جانب سے کئی ایک اقدامات لیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے موبائل کمپنیوں سے نئے معاہدے کیے جا رہے ہیں اور سروس کے معیار کو جانچنے کے نئے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہی اقدامات کے تحت کنزیومر پروٹیکشن یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔‘

Tags:

16 international mobile companieshow to mobile tax check online in ptainternational mobile companiesMobilemobile network problemmobile network problem jiomobile network problem solvemobile sim companies fraud in pakistanmobile taxmport of mobile phones in pakpta fined jazz networkpta gives license to 16 international mobile companiespta mobile registrationpta mobile taxtax on mobile import in pakistantelecom companies in pakistan fake
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب میں وہاں نہیں رہتا (افسانہ)

Next

بڑی خبر! گوگل، ایپل اور موزیلا نے مشترکہ طور پر بہتر براؤزر پر کام شروع کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme