Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی گاڑی بلااجازت چلانے پر گریڈ ٹو کے ملازم کو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا

By Akhtar Rasool
جنوری 6, 2023 2 Min Read
0

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کی گاڑی کو بلااجازت استعمال کرنے پر اس کے گھر کے ملازم کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے

جبری طور پر ریٹائر کیے جانے والا گریڈ ٹو کا ملازم محمد اسحاق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے گھر میں بطور ویٹر کام کر رہا تھا

محمد اسحاق پر الزام تھا کہ انہوں نے مذکورہ جج کی گاڑی ان کی اجازت کے بغیر نہ صرف استعمال کی بلکہ اس گاڑی کو ایک سو کلومیٹر سے زائد چلا لیا، جس کی وجہ سے پیٹرول استعمال ہوا اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار نے ویٹر محمد اسحاق کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں جبری طور پر ریٹائر کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ محمد اسحاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈمن جج جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں اس حکم کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی

محمد اسحاق نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ ان کی بیٹی بیمار تھی اور ان کو علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا تھا اور ان کے پاس اس وقت نہ کوئی ذاتی سواری تھی اور نہ ہی وہ کسی سواری کا انتظام کر سکتے تھے، اس لیے انہوں نے جج کی گاڑی کو استعمال کیا

اس معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار نے محمد اسحاق کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کا محمد اسحاق نے جواب دینے کے بجائے اس نوٹس کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے حکام نے ان حالات کو دیکھتے ہوئے محمد اسحاق، جن کو سروس میں چودہ سال ہو گئے تھے، کو جبری ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار کی طرف سے عدالت میں جو ریکارڈ جمع کروایا گیا، اس کے مطابق گزشتہ دس برس کے دوران محمد اسحاق اس سے پہلے بھی چار مرتبہ مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے گئے ہیں

جن میں ایک مرتبہ وہ تین دن بغیر بتائے چھٹی پر چلے گئے جبکہ دوسری مرتبہ انہیں ججز ریسٹ ہاوس پر تعینات کیا گیا تو وہاں سے بھی بتائے بغیر چھٹی پر چلے گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈمن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ اپیل کی سماعت کے دوران محمد اسحاق نے تسلیم کیا کہ انہوں نے گاڑی جج کی اجازت کے بغیر استعمال کی

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ”محمد اسحاق جس عہدے پر کام کر رہے تھے، ان کا یہ عہدہ تو انھیں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں دیتا“

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے ”ملازم کی اس حرکت سے متوقع خطرناک نتائج کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا“

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ رجسٹرار آفس نے ملازم کو جبری ریٹائر کر کے پینشن دینے کا فیصلہ دیا، اس لیے رجسٹرار ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملازم محمد اسحاق کی اپیل خارج کی جاتی ہے۔

Tags:

chief justice islamabad high courtchief justice of islamabad high courtHigh CourtIslamabadIslamabad High Courtislamabad high court barislamabad high court big decisionislamabad high court big demandislamabad high court latest newsislamabad high court newsislamabad high court ordersLahore High Courtslamabad high court newsSupreme Courtsupreme court judgmentsupreme court of pakistansupreme court or islamabad high court ma bari tabdiliyan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لکڑہارا (افسانہ)

Next

’گرگٹ کار‘ بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی گاڑی تیار کر لی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme