Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اس وقت چاند پر کتنے بجے ہیں؟

By Akhtar Rasool
مارچ 2, 2023 2 Min Read
0

مستقبل میں متعدد خلائی مشن چاند پر جانے کی منصوبہ بندی ہونے کے پیشِ نظر یورپ کی خلائی ایجنسی کوشش کر رہی ہے کہ چاند کا بھی ٹائم زون مقرر کیا جائے

رواں ہفتے ایجنسی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی خلائی ایجنسیاں اس معاملے پر غور کر رہی ہیں کہ چاند پر وقت کی پیمائش کا کیا طریقۂ کار مقرر کیا جائے

ایجنسی کے نیویگیشن سسٹم انجینئر پئیترو جیوردانو نے بتایا ”یہ خیال گزشتہ برس ہالینڈ میں ایک اجلاس کے دوران سامنے آیا۔ اس اجلاس میں موجود ماہرین نے اتفاق کیا کہ چاند پر وقت کی پیمائش کا کوئی مشترکہ حوالہ تلاش کیا جائے“

جیوردانو نے ایک بیان میں کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے عالمی طور پر مشترکہ کوشش کی جا رہی ہے

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق اس وقت جو ملک چاند پر مشن بھیجا جاتا ہے، اسی ملک کا ٹائم زون اس مشن پر استعمال کیا جاتا ہے

یورپی خلائی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جب متعدد ممالک سمیت کئی نجی کمپنیاں چاند پر مشن بھیجنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ناسا وہاں خلانورد بھیجنا چاہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کا اپنا ٹائم زون سب کے لیے آسانی پیدا کرے گا

ناسا نئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی منصوبہ بندی اور اس کی تعمیر کے دوران وقت کے معمے کو حل کرنا چاہتا ہے

واضح رہے کہ خلائی اسٹیشنوں کا اپنا کوئی ٹائم زون نہیں ہے اگرچہ یہ مشترکہ عالمی وقت یا یو ٹی سی کے مطابق چلتے ہیں۔ یو ٹی سی جوہری گھڑیوں کی مدد سے وقت کی پیمائش کرتا ہے

یو ٹی سی کی وجہ سے ناسا، کینیڈین خلائی ایجنسی اور روس، جاپان اور یورپ کے دوسرے شراکت دار خلائی پروگراموں میں مختلف ٹائم زون میں وقت کی پیمائش کے کام آتا ہے

یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق قمری وقت کے معاملے پر کام کرنے والی بین الاقوامی ٹیم اس تجویز پر غور کر رہی ہے کہ چاند پر وقت کو مقرر کرنے اور اس کی مستقبل میں بھی پیمائش کی خدمات ایک ادارے کو سونپی جانی چاہئیں

ایجنسی کے مطابق اس معاملے میں کچھ پیچیدگیاں بھی درپیش ہیں، جیسے چاند پر وقت زمین کی نسبت جلد سفر کرتا ہے۔ ایسے میں ہر روز 56 مائیکرو سیکنڈ کا اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چاند پر گھڑیوں کی حرکت زمین کی نسبت مختلف ہوتی ہے

ایجنسی سے تعلق رکھنے والے برن ہارڈ ہوفے باخ کا کہنا تھا کہ سب سے اہم امر یہ ہے کہ یہ ٹائم زون چاند کے مشنوں پر موجود خلابازوں کے کام آنا چاہیے

ناسا چاند پر اپنا اگلا مشن 2024 میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جب کہ چاند پر یہ مشن 2025 تک لینڈ کرے گا

ہوفے باخ نے اپنے بیان میں کہا کہ چاند پر ایک دن زمین کے 29.5 دنوں کے برابر ہے، ایسے میں یہ ایک کٹھن امتحان سے کم نہ ہوگا لیکن ایک دفعہ چاند کے اوقات کار متعین ہوگئے، یہی کلیہ دیگر سیاروں پر لاگو کیا جاسکے گا۔

Tags:

bright sidefacts about the moonfacts about the universefirst man on the moonfirst step on the moonhow the moon was formedhow to play fly me to the moon on pianolife on the moonMoonover the moonover the moon (to be on earth right now)over the moon (to be on earth right now) livethe moonthe moon's surfacetime for t over the moon (to be on earth right now)time for t over the moon (to be on earth right now) live
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اٹلی حادثہ: قانونی طور پر بیرون ملک کیسے جایا جا سکتا ہے؟

Next

بیرونِ ملک جانے کے لیے پُر خطر راستے کا انتخاب کرنے والے پاکستانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme