Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مردم شماری کی ٹیموں کو شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟

By Akhtar Rasool
مارچ 13, 2023 3 Min Read
0

پاکستان ادارہِ شماریات کے شمار کنندگان کو گھر گھر جا کر مردم شماری کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے کام کی راہ میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ عملے کی طرف سے عام شکایت یہ سامنے آئی ہے کہ لوگ ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے

عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اپنے مسائل ڈان اخبار کے ساتھ شیئر کیے

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مردم شماری کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا ”ٹھیک ہے کہ وہ ذاتی معلومات مانگنے والے اجنبی پر بھروسہ نہیں کرتے لیکن وہ ہماری طرف سے ہماری شناخت کے ثبوت پیش کرنے کے بعد بھی تعاون نہیں کرتے“

انہوں نے مزید کہا ”وہ کہتے ہیں کہ وہ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر پیغامات دیکھتے ہیں جو انہیں کسی کے ساتھ ذاتی معلومات شیئر کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہیں“

عملے کے رکن نے بتایا ”ہم سب اساتذہ ہیں، سرکاری ملازم، کیا ہمارا رویہ ہمارا برتاؤ انہیں یہ نہیں بتاتا کہ ہم لٹیرے نہیں ہیں؟“

مردم شماری کی ایک اور خاتون اہلکار نے انہیں فراہم کردہ ٹیبلیٹ کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے بتایا ”ٹیبلیٹس یا تو ناقص ہیں یا کسی ناقص نظام پر چل رہے ہیں، سسٹم ہر آدھے گھنٹے بعد کریش ہو جاتا ہے، پھر ہمیں دوبارہ شروع کرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر ہمیں اپارٹمنٹ کی عمارت میں اوپر جانے کی ضرورت ہے، تو بھی سسٹم پہلی منزل سے ہی کریش ہو جاتا ہے“

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں عمارتوں کے مکینوں سے درخواست کرنی پڑی کہ وہ اپنا ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے مہربانی کر کے نیچے آئیں اور یہ آسان نہیں ہے، کیونکہ لوگ ویسے بھی بہت شکی ہیں اور پھر انہیں ہم سے ملنے کے لیے نیچے آنے کے لیے کہنا ناممکن کے قریب ہے

خاتون رکن نے بتایا ”ایسا نہیں ہے کہ صرف میرا ٹیبلیٹ ہی خراب ہے، دیگر ساتھیوں کو بھی سسٹم کے ساتھ اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہے“

ایک اور اہلکار نے کہا کہ اسے خود یقین نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا ”میں ان لوگوں پر الزام نہیں لگا سکتا جن کے ساتھ اعتماد کے مسائل ہیں، ہمیں تجارتی علاقوں اور شاپنگ مالز کے دکانداروں سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کو بھی کہا جا رہا ہے، پھر جب وہ اس خط کو دیکھتے ہیں، جو ہم لے کر جا رہے ہیں تو وہ اس کے مواد کو دیکھنے کے فوراً بعد اعتراض کرتے ہیں“

مردم شماری ٹیم کے رکن نے مزید کہا ”مجھے بتایا گیا کہ چونکہ ان کی دکانیں اور کاروبار رجسٹرڈ ہیں اور وہ ٹیکس ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس پہلے سے موجود ہیں“

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہمارے سی این آئی سی نمبر نہ مانگنے یا نوٹ نہ کرنے پر بھی قدرے حیران ہیں، اس کے بجائے ہمیں ان کے فون نمبرز کا ریکارڈ بنانے کو کہا گیا ہے

ان کے مطابق لوگ پوچھتے ہیں کہ ’یہ کس قسم کی مردم شماری ہے؟‘ اور ہم بھی دل میں اپنے آپ سے یہی سوال پوچھ رہے ہیں’

شماریاتی ٹیم کے ایک اور رکن نے کہا کہ ہم سب حکومت کے لیے کام کرتے ہیں اور ہم اپنے لیے غیر ضروری پریشانی نہیں چاہتے

ان کا کہنا تھا ”ہم نے محسوس کیا کہ یہ بتانا ضروری ہے کہ یہاں مردم شماری کے انعقاد میں ہمارے خیال میں کیا عجیب یا غلط ہے کیونکہ مناسب مردم شماری اس سرزمین کے تمام ٹیکس دہندگان اور معزز شہریوں کی ضرورت ہے.“

Tags:

2020 censusCensuscensus 2020census bureaucensus datadecennial censusdecennial census digitization and linkage projectditas katagueeducation in americahow the coronavirus is affected the censusinternational students in canadalife in canadalife in canada for indianslife in canada for indians studentslife in canada for studentsteacher resigns during kansas school board meetingtexas a&m school of lawu.s. censusus census bureau
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اگرتم ایک گھوڑے ہوتے۔۔۔ (افسانہ)

Next

سائنسدانوں نے ’ہوا‘ سے بجلی بنانے کا طریقہ تلاش کر لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme