Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

سائنسدانوں نے ’ہوا‘ سے بجلی بنانے کا طریقہ تلاش کر لیا

By Akhtar Rasool
مارچ 13, 2023 2 Min Read
0

سائنسدانوں نے ایک ایسا ’انزائم‘ دریافت کیا ہے، جو ہوا کو بجلی میں تبدیل کرتا ہے، جس سے ممکنہ طور پر صاف توانائی کے لامحدود ذرائع پیدا ہو سکتے ہیں

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں موناش یونیورسٹی کی ایک ٹیم کو پتہ چلا کہ ایک عام مٹی کے بیکٹیریم سے ہائیڈروجن استعمال کرنے والا انزائم عام ہوا کو توانائی کے ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ پیدا کرنے کے قابل تھا

موناش یونیورسٹی کے بائیو میڈیسن ڈسکوری انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر کرس گریننگ نے کہا ”ہم کچھ عرصے سے جانتے ہیں کہ بیکٹیریا ہوا میں موجود ٹریس ہائیڈروجن کو توانائی کے ذریعے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں تاکہ ان کی نشوونما میں اور زندہ رہنے میں مدد ملے، جن میں انٹارکٹک کی مٹی، آتش فشاں کے گڑھے اور سمندر کی گہرائیاں شامل ہیں۔۔ لیکن ہمیں اب تک نہیں معلوم تھا کہ انہوں نے یہ کیسے کیا“

اس دریافت کے بارے میں تفصیلات بدھ کے روز جریدے ’نیچر‘ میں ایک مقالے کی صورت میں شائع ہوئیں، جس کا عنوان ہے ’ماحول میں ہائیڈروجن سے بیکٹیریل توانائی نکالنے کی اسٹرکچرل بنیاد‘

محققین کے مطابق، Huc (ہک) نامی انزائم ’حیران کن حد تک مستحکم‘ ثابت ہوا اور ’محض ہوا سے توانائی‘ پیدا کرنے میں قابلِ ذکر حد تک موثر ثابت ہوا

موناش یونیورسٹی کے ڈاکٹر رئس گرنٹر نے کہا کہ ہک غیر معمولی طور پر موثر ہے۔ یہ دیگر تمام معروف انزائمز اور کیمیائی کیٹلیٹس کے برعکس، ہائیڈروجن کو ماحولیاتی سطح سے بھی کم درجے پر استعمال کرتا ہے – جس ہوا میں ہم سانس لیتے ہیں اس کا 0.00005 فیصد تک۔‘

تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیوریفائیڈ ہک کو طویل عرصے تک منجمد درجہ حرارت یا 80 ڈگری سینٹی گریڈ تک ذخیرہ کرنا ممکن ہے اور وہ بھی بغیر اس کی بجلی پیدا کرنے کی طاقت کھوئے ہوئے

’قدرتی بیٹری‘ جیسے انزائم ہک کے ابتدائی استعمال میں ہوا سے چلنے والے چھوٹے آلات شامل ہیں، جو شمسی توانائی سے چلنے والے آلات کے متبادل کے طور پر کام کرتے ہیں

اب سائنسدانوں کا اگلا ہدف سب سے پہلے ہک کی پیداوار کو بڑھانا ہے تاکہ اسے بامعنی پیمانے پر مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے

ڈاکٹر گرنٹر کہتے ہیں ”ایک بار جب ہم کافی مقدار میں ہک پیدا کر لیتے ہیں، تو صاف توانائی پیدا کرنے کے لیے اسے استعمال کرنے کی کوئی حد نہیں۔“

Tags:

Electricityelectricity from airelectricity generation at homefree electricitygeneratorgenerator from motor tyreshow to make electricityhow to make wind turbine generatohow wind turbines generate electricityhow wind turbines make electricityrust electricityrust electricity guidethe generator with their handsturbine generatorwind generator modelwind turbine for home electricitywind turbine generatorwind turbines sound
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مردم شماری کی ٹیموں کو شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟

Next

آسکر کے لیے نامزد ہونے والی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ میں کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme