Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سام سنگ اگلے برس فولڈیبل فون کے سستے ماڈل پیش کرے گا

By Akhtar Rasool
دسمبر 21, 2020 2 Min Read
0

اسمارٹ فون کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ سے منسلک تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ 2021ع میں سام سنگ اپنی توجہ زیڈ سیریز کے فولڈیبل (تہہ ہونے والے) فون پر رکھے گا جس کے لیے وہ تہہ ہونے والے ان فون کی قیمتوں میں کمی کر0کے اسے صارفین کی بڑی تعداد تک پہنچانا چاہتا ہے

دوسری جانب سام سنگ کے اندرونی حلقوں نے بھی کہا ہے کہ اب بھی زیڈ سیریز اور فولڈ ہونے والے فون کی گنجائش اور طلب موجود ہے، لیکن اس کی ہوش ربا قیمت اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اب 2021ع میں سام سنگ گیلکسی زیڈ فولڈ تھری اور زیڈ فلپ تھری کے نئے ماڈل پیش کرے گی اور یہ کہا جارہا ہے کہ انہیں صارفین کے لیے کم خرچ بنایا جائے گا۔

ای ٹی ویب سائٹ کے مطابق اگلے سال کی وسط تک گیلکسی چار فولڈیبل ماڈل پیش کرے گا لیکن شاید یہ اگست اور ستمبر میں ہی فروخت کے لیے پیش کئے جاسکیں اس دوران سام سنگ شاید اپنی نوٹ سیریز کو فروخت کرنے کی کوشش کرے گا

ذرائع کے مطابق زیڈ فولڈ تھری میں میں پہلی مرتبہ ایس فون کی سہولت شامل ہوگی اور اسی بنا پر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ شاید اب نوٹ سیریز قصہ پارینہ بن جائے گا۔ اس کے علاوہ زیڈ فولڈ کی قیمت مروجہ اچھے اسمارٹ فون ماڈل کی طرح کم رکھی جائے گی۔ یعنی اس کی قیمت گوگل پکسل اور آئی فون کے قریب ہی ہوگی

لیکن اس سے بھی پہلے 2020ع سے ہی فولڈ ای اور فولڈ لائٹ کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں اسی لیے اگلا سال سام سنگ اسمارٹ فون صارفین کے لئے بہت سے نئے ماڈل کے ساتھ طلوع ہوگا جن میں ہرفولڈیبل فون کسی طرح بھی نظرانداز نہیں کئے جا سکتے

واضح رہے کہ گیلکسی زیڈ فولڈ ٹو کو بار بار کھولنے اور بند کرنے سے اسکرین پر نشان ظاہر ہونے کی شکایات عام تھیں اور اتنے قیمتی فون کے ساتھ صارفین اس طرح کا فون لینے کے حق میں نہ تھے۔ یہی وجہ ہے کہ عوامی رائے یہ ہے کہ فولڈیبل فون کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے زائد نہیں ہونی چاہیے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻓﻀﻞ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ ﺧﻮﺩ ﺳﻠﯿﮑﭩﮉ ﮨﯿﮟ، ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ کے بیان پر جے یو آئی کا اجلاس طلب

Next

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم  بھی ٹاک ٹاکر بن گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme