صوبہ خیبر پختونخواہ کی پولیس کو رواں برس اپنے محکمے کے خلاف 31 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، شکایات پر 355 اہلکاروں کو ان کی نوکری سے برخاست کر دیا گیا
اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق سنہ 2020ع میں خیبر پختونخواہ پولیس کو اپنے ہی محکمے کے خلاف 31 ہزار 764 شکایت موصول ہوئیں، صوبائی پولیس کی طرف سے 30 ہزار ایک سو شکایات کا ازالہ کر دیا گیا
پولیس کی دستاویزات کے مطابق شکایات ثابت ہونے پر 3 ہزار 347 پولیس اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں جب کہ محکمۂ پولیس نے 355 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ سزا پانے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے اہلکار شامل ہیں
دستاویزات کے مطابق سزا پانے والوں میں 41 پولیس اہلکاروں پر کرپشن کا الزام تھا، جب کہ 41 اہکاروں کو ناقص تفتیش پر سزا دی گئی
پولیس دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ 1 ہزار 25 سزائیں مالا کنڈ میں اور دوسرے نمبر پر 606 سزائیں ضلع کوہاٹ میں دی گئیں.