Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکہ: اسکول کے سابق ٹرانس جینڈر طالب علم کی فائرنگ سے چھ ہلاک، حملہ آور نے نقشے سے منصوبہ بنای

By Akhtar Rasool
مارچ 28, 2023 3 Min Read
0

امریکی پولیس کے مطابق پیر کو ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل میں کرسچیئن ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کر کے چھ افراد کو قتل کرنے والے حملہ آور نے اسی اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اسکول میں کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں میں نو سال کے تین بچے، اسکول کی منتظمِ اعلیٰ، متبادل استاد اور ایک نگران شامل ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو بھی فائرنگ کرکے مار دیا تھا

فائرنگ کے واقعے کے بعد خوف زدہ والدین اسکول کی طرف دوڑ پڑے تاکہ معلوم کر سکیں کہ ان کے بچے خیریت سے ہیں۔ اس موقعے پر ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جہاں روتے ہوئے والدین بچوں کو گلے لگا رہے تھے

میٹروپولیٹن نیش ول پولیس کے سربراہ جان ڈریک نے متعدد نیوز کانفرنسز میں سے ایک کے دوران بتایا: ’میں یہ منظر اور بچوں کو عمارت سے باہر لے جاتا دیکھ کر عملی طور پر رو پڑا۔‘

ابتدا میں پولیس نے حملہ آور کی جنس کے بارے میں واضح معلومات فراہم نہیں کیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول میں فائرنگ کے بعد دو پولیس افسروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گولی مار کر قتل کر دیا

بعدازاں کئی گھنٹے بعد پولیس نے حملہ آور کی شناخت اٹھائیس سالہ خاتون کے طور پر کرتے ہوئے ان کا نام آڈری ہیل بتایا۔ اس کے بعد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں پولیس چیف نے کہا کہ ہیل ٹرانس جینڈر تھا۔ تاہم پولیس کے ترجمان ڈان آرون نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ ہیل کو کیسے شناخت کیا گیا؟

 

صحافیوں کے سوال پر نیش ول پولیس کے سربراہ جان ڈریک نے حملہ آور کے مقاصد نہیں بتائے تاہم انہوں نے حملے سے پہلے فائرنگ کرنے والے کی طرف سے کی گئی منصوبہ بندی کی خوفناک مثالیں دیں

پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسکول کا تفصیلی نقشہ تیار کرنے کے بعد عمارت کی نگرانی کرتے ہوئے قتل عام کی منصوبہ بندی کی

جان ڈریک کا کہنا تھا ’ہمارے پاس (حملہ آور کا) منشور ہے، ہمارے پاس اس واقعے کی تاریخ، عملی واقعے سے متعلق چند تحریریں ہیں، جن کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمارے پاس نقشہ ہے کہ یہ سب کیسے وقوع پذیر ہو گا۔‘

این بی سی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں جان ڈریک کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ ہیل کو ’اس سکول سے متعلق غصہ تھا۔‘


یہ خبر بھی پڑھیں:

امریکہ: سکول میں فائرنگ سے 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک، حملہ آور کون ہے؟

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری اسکول میں منگل کے دن فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دوسری سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کی عمریں سات سے دس سال تک بتائی گئی ہیں. خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی……


بعد ازاں پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ حملہ آور نے سکول کی عمارت کے اندر داخل ہونے کے لیے شیشے کے دروازوں پر فائرنگ کر کے انہیں توڑا

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے پاس دو آتشیں ہتھیار، ایک پستول اور دو اے کے 47 رائفلیں تھیں

پولیس سربراہ کے مطابق ان ہتھیاروں میں سے کم از کم دو کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ نیش ول کے علاقے میں قانونی طور پر حاصل کی گئی تھیں

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے گھر کی تلاشی کے دوران آرے سے کاٹی گئی شاٹ گن اور دیگر شواہد ملے جن کی وضاحت نہیں کی گئی

فائرنگ کے واقعے میں جان سے ہاتھ دھونے والے بچوں کی شناخت، ایولن ڈیک ہاؤس، ہیلی سکرگز اور ولیم کینی کے نام سے ہوئی۔ تمام بچوں کی عمر نو سال ہے

جبکہ جان سے جانے والے بالغ افراد میں اکسٹھ سالہ سنتھیا پیک، ساٹھ سالہ کیتھرین کونس اور اکسٹھ سالہ مائیک ہل شامل ہیں

دا کوونینٹ اسکول 2001 میں قائم کیا جانے والا پریسبیٹیرین اسکول ہے۔ اس کی ویب سائٹ پر کیتھرین کونس کا نام اسکول کی سربراہ کے طور پر درج ہے۔ ان کے لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق انہوں نے جولائی 2016 میں اسکول کی سربراہی سنبھالی

تفتیش کاروں کے مطابق سنتھیا پیک ایک متبادل ٹیچر تھیں اور مائیک ہل نگران تھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سکول میں فائرنگ کے اس واقعے کو دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

Tags:

america school shootingchristian schoolchristian school shootingconvenant school shootingcovenant schoolcovenant school nashvillecovenant school shootingelementary schoolelementary school shootingmass shootings in americanashville schoolnashville school shootingSchoolschool shootingschool shooting nashvilletennessee school shootingthe covenant schoolthe covenant school in nashvillethe covenant school nashvilletn school shooting
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب

Next

”نقصان پر خوش ہوں“ رمضان میں کپڑوں پر 50 فیصد رعایت دینے والا بٹگرام کا ہندو تاجر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme