Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

”نقصان پر خوش ہوں“ رمضان میں کپڑوں پر 50 فیصد رعایت دینے والا بٹگرام کا ہندو تاجر

By Akhtar Rasool
مارچ 28, 2023 2 Min Read
0

ماہِ رمضان میں عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ تاجر منافع خوری کے چکر میں قیمتیں بڑھا دیتے ہیں لیکن کچھ ایسے دکاندار بھی ہیں، جن کی اولین ترجیح شہریوں کو رعایتی نرخوں پر اشیائے ضرورت فراہم کرنا ہے

لیکن ان میں بھی شاذ ہی کوئی ایسا ہوگا جو یہ سوچتا ہو کہ صارفین کو ہر صورت فائدہ دینا ہے، چاہے اپنا نقصان ہی کیوں نہ ہو جائے

لیکن تاجر جیکی کمار بھی ایسے ہی لوگوں میں شامل ہے، جو اپنے منافع کی بجائے صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بالخصوص رمضان کے مہینے میں مردانہ اور زنانہ کپڑے پچاس فیصد کی رعایت کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں۔

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے جیکی کمار کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام سے ہے

جیکی کمار نے بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کم ہو گئی ہے، پہلے بہت سے لوگ خریداری کے لیے آتے تھے لیکن اب قیمت پوچھ کر ہی واپس چلے جاتے تھے

وہ کہتے ہیں ”تب مجھے احساس ہوا کہ سفید پوش لوگ عید کی خریداری نہیں کر پا رہے ہیں، اسی لیے میں نے رمضان کے لیے یہ ڈسکاؤنٹ دیا ہے“

جیکی کمار کے مطابق، پچاس فیصد رعایت دینے پر انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ اپنی جیب سے پیسے دیتے ہیں، مگر ایسا کرنے پر وہ خوش ہیں ”سال کے گیارہ مہینے منافع کما لیتے ہیں، اگر اس ایک مہینے میں دوسروں کو فائدہ دیں تو کوئی بڑی بات نہیں“

تاجر جیکی کمار کے مطابق چودہ سو روپے کا سوٹ وہ سات سو میں فروخت کر رہے ہیں اور کپڑے کی کوالٹی بھی معیاری ہے، جبکہ آج کل مارکیٹ میں ایک ہزار روپے سے کم کا سوٹ نہیں ملتا۔
’میں خوش ہوں کہ لوگ اس آفر سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اب تک دو دنوں میں پانچ ہزار سوٹ فروخت ہوچکے ہیں۔‘

دکاندار نے بتایا کہ ڈسکاؤنٹ کا سن کر دور دراز علاقوں کے رہائشی بھی ان سے خریداری کر رہے ہیں اور رمضان کے آخر تک وہ یہ آفر برقرار رکھیں گے

انہوں نے کہا ’جو لوگ اپنے بچوں اور گھر والوں کے کپڑے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، وہ بھی اب خریداری کر رہے ہیں۔ میں اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔‘

ہندو تاجر کی اسپیشل آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے رام کلاتھ میں گاہکوں کا رش لگا ہوتا ہے

مقامی شہری نصراللہ خان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’اس مہنگائی کے دور میں سات سو روپے کا سوٹ کون دیتا ہے۔ ہم تو بہت خوش ہوئے جب اس آفر کا پتا چلا اور خریداری بھی کر لی۔‘

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری سے تعلق ہونے کے باوجود جیکی کمار مسلمانوں کو اتنی بڑی رعایت دے رہے ہیں۔

Tags:

Inflationinflation and the pakistani consumerinflation hike in pakistaninflation in pakistaninflation in pakistan before ramzaninflation in ramadanInflation Pakistaninflation rateinflation rate in pakistaninflation rate in pakistan increasedinflation rises in pakistanPakistanPakistan Inflationpakistan inflation ratepakistan newspublic opinion on inflation in pakistanramadanramadan 2023ramadan inflationrising inflation in pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکہ: اسکول کے سابق ٹرانس جینڈر طالب علم کی فائرنگ سے چھ ہلاک، حملہ آور نے نقشے سے منصوبہ بنای

Next

جب آرچ بشپ آسکر رومیرو نے دعاؤں کو تبدیلی کے نعروں میں بدل دیا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme