Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

کراچی: نوے فیصد مردم شماری مکمل، شہر کی آبادی میں کمی

By Akhtar Rasool
اپریل 11, 2023 4 Min Read
0

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مردم شماری کا عمل تقریباً نوے فیصد مکمل ہو گیا ہے، جہاں دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر کی مجموعی آبادی میں چھ برس قبل کے مقابلے میں پندرہ فی صد کمی کا امکان ہے، جس کے بعد ایک نیا تنازع جنم لینے کا خدشہ ہے

واضح رہے کہ مردم شماری کا عمل پیر کو مکمل ہونا تھا تاہم دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے، کیونکہ عملہ کئی گھرانوں تک تاحال رسائی حاصل نہیں کر پایا

کراچی جیسے گنجان آباد شہر کی آبادی بدستور تنازع کی وجہ بنی ہوئی ہے، جو 2017 کی مردم شماری میں سامنے آیا تھا۔ سیاسی جماعتیں خاص طور پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور جماعت اسلامی کا دعویٰ ہے کہ شہر کی آبادی کی اصل تعداد، بتائی گئی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے

اسی تنازع کی وجہ سے مردم شماری چھ سال کے اندر اندر دوبارہ کروائی جا رہی ہے، لیکن اس بات یہ تعداد ممکنہ طور پر مزید کم ہوتی دکھائی دیتی ہے

مردم شماری کے اعداد و شمار سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ شہر میں اب تک 26 لاکھ 40 ہزار سے زائد گھرانوں کی مردم شماری ہوچکی ہے اور اس طرح 89.93 فیصد عمل مکمل ہوچکا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کی آبادی ایک کروڑ 34 لاکھ 71 ہزار 136 افراد پر مشتمل ہے، جو 2017 کی مردم شماری کے 89.93 فیصد کے بعد 15.94 فیصد کم ہے، 2017 میں کراچی کی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ 24 ہزار 894 تھی اور حتمی نمبر تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ 50 ہزار بنتا ہے

ذرائع کے مطابق اس وقت محض 10 فیصد آبادی شمار ہونے سے رہ گئی ہے اور اگر ہم کراچی کی آبادی میں اضافے کی بات کریں تو ہمیں کوئی خاص پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کراچی کے تمام ساتوں اضلاع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی، کورنگی، کیماڑی اور ملیر میں آبادی میں اضافہ رجسٹر نہیں ہوا

آبادی میں کمی کے حوالے سے کراچی شرقی پہلے نمبر پر ہے جہاں 25 فیصد کمی آئی ہے، شرقی میں تقریباً 85 فیصد مردم شماری مکمل ہوچکی ہے، اسی طرح کا رجحان ضلع جنوبی میں بھی دکھا گیا جہاں 19.7 فیصد کمی آئی اور اب تک 92.64 فیصد مردم شماری ہوچکی ہے

ضلع کورنگی میں 2017 کے مقابلے میں ایک فیصد آبادی کم ہوئی ہے، کیماڑی میں 17 فیصد، وسطی میں 11.84 فیصد، غربی میں 9.68 فیصد اور ملیر میں 6.61 فیصد کمی آئی ہے

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی مردم شماری کے سربراہ ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا تھا کہ نوے فیصد عمل مکمل ہونے کے باوجود دستاویزات سے حتمی تعداد کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے

ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ابھی دس فیصد گھرانوں کی مردم شماری رہتی ہے تو اس وقت حتمی تعداد سے متعلق اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ کئی ایسے علاقے ہیں، جہاں آبادی بہت زیادہ ہے اور عملہ اب تک وہاں نہیں پہنچ پایا ہے

انہوں نے کہا کہ حتمی تعداد اسی وقت معلوم ہوسکتی ہے، جب مردم شماری کا عمل مکمل ہو جائے گا

واضح رہے کہ اعداد وشمار میں تاخیر کی وجہ سے کام میں پیر سے 14 اپریل تک پانچ روز کی توسیع کردی گئی ہے، اس سے قبل تاریخ 10 اپریل تک بڑھا دی گئی تھی جو ابتدائی طور پر 4 اپریل مقرر کی گئی تھی

ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا تھا کہ ڈیڈلائن میں توسیع کردی گئی ہے، عملہ ہر شہری تک پہنچنے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا

ڈاکٹر نعیم الظفر نے ضلعی انتظامیہ کے کردار اور ان کی ٹیم کو مرکزی شہری علاقوں میں پیش آنے والی مشکلات پر تحفظات کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے عدم توجہ کا مظاہرہ کیا گیا جس سے مردم شماری کے عمل اور نتائج میں اثر پڑا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی اور لاہور کی طرح اہم شہری مراکز میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں

ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ بدقسمتی سے اسسٹنٹ کمشنرز اپنا کام درست طریقے سے نہیں کر رہے ہیں، وہ فیلڈ میں نظر نہیں آتے، وہ عملے کو صحیح طرح تعینات یا ان کو کام تفویض نہیں کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ پی بی ایس نے کئی مرتبہ صوبائی حکومتوں کو ان مسائل پر تحریری طور پر آگاہ کیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسٹاف کو بھی کئی مشکلات کا سامنا ہے اور ان کا خوف اربوں روپے کے اس عمل کے حتمی نتائج پر اثر انداز ہو رہا ہے

مردم شماری کے عمل کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے تیار کیے گئے سوفٹ ویئر میں پورے عمل کو ٹیکنیکل انتظامیہ کے ساتھ’تھوڑے مگر اہم نقائص’ ہیں

مردم شماری کے عملے کی جانب سے اٹھایا گیا دوسرا مسئلہ شہریوں کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ ہے۔ اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ شہری اپنا ڈیٹا یا خاندان کی تفصیلات یہاں تک کہ حکومت کو بھی نہیں دینا چاہتے ہیں، یہ مسئلہ پہلے کبھی نظر نہیں آیا تھا

ان کے بقول، ہمیں گاؤں، قصبوں اور شہری علاقوں سے رپورٹس ملی ہیں، جہاں لوگوں نے عملے کو اپنی تفصیلات دینے سے صاف انکار کیا، اس سے یا تو وہ اتنے بڑے عمل کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں یا پھر انہیں حکومت یا اداروں پر اعتماد نہیں رہا ہے۔

Tags:

7th digital census 2023Censuscensus 2022 in pakistancensus 2022 pakistancensus 2023census 2023 in pakistancensus 2023 listeningcensus 2023 listingcensus 2023 pakistancensus 2023 self enumerationcensus in pakistandigital censusdigital census 2023digital census 2023 pakistandigital census of pakistanmardam shumari in pakistanmardam shumari in pakistan 2023Pakistanpakistan bureau of statisticspakistan digital census
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مصنوعی ذہانت، چیٹ جی پی ٹی اور کامیابی؟

Next

کینیڈا: مسجد کے احاطے میں نمازی کو کچلنے کے کوشش، ملزم گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme