Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

حج عمرہ میں آن لائن دھوکہ دہی پر سعودی عرب کی وارننگ جاری

By Akhtar Rasool
اپریل 19, 2023 2 Min Read
0

سعودی حکام نے پیر کو عازمین حج و عمرہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن میں دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں

وزارت حج و عمرہ کے حکام نے عازمین حج کو تاکید کی ہے کہ وہ صرف وزارت کے سرکاری اکاؤنٹس استعمال کریں

تازہ ترین رونما ہونے والے واقعے میں جعلساز پاکستان میں لوگوں کو جعلی ویب سائٹ کا لنک دے کر ذاتی معلومات وصول کر رہے ہیں اور پیسے بٹورنے کا فراڈ بھی کیا جا رہا ہے

اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری، ہشام سعید نے عرب نیوز کو بتایا ”وزارت کو اس لنک کے پیچھے موجود ذرائع کا علم نہیں ہے جو کہ حال ہی میں پھیلا ہے، لیکن یقینی طور پر اس لنک کا تعلق حج و عمرہ کی وزارت سے نہیں ہے۔ تمام عازمین کو ایسے روابط سے گریز کرنا چاہیے“

انہوں نے نشاندہی کی کہ ”عازمین حج کا انتخاب ان کے اپنے ملک میں حج مشن دفاتر کے سرکاری چینلز کے ذریعے کیا جاتا ہے نیز جہاں ایسے دفاتر موجود نہیں ہیں وہاں حج پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں“

حج اور عمرہ خدمات کے مشیر احمد صالح حلبی نے کہا ”حجاج کرام کو سائبر جرائم کرنے والے اکثر نشانہ بناتے ہیں جن میں سے کچھ غیر منافع بخش ادارے ’مسک فاؤنڈیشن‘ کی بات کرتے ہیں“

تاہم، انہوں نے نشاندہی کی کہ ’مسک‘ وزارت حج و عمرہ اور متعلقہ سعودی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر کام کیے بغیر سعودی عرب سے باہر کے عمرہ زائرین کے لیے آزادانہ طور پر دوروں کا اہتمام نہیں کرے گا

ورلڈ حج اینڈ عمرہ کیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین محسن توتلا نے کہا ”اگر صحیح نیت اور اخلاقی طور پر استعمال کیا جائے تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جدید ترین فوائد فراہم کرتی ہے۔ لیکن یہ دھوکہ دہی کرنے والے افراد حجاج کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں جو ہر سال جعلی ویب سائٹس کے ذریعے حجاج کو ایسے پیکجز کی خریداری پر آمادہ کرتے ہیں جنہیں پورا کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے“

واضح رہے کہ ہر سال، سعودی فرمانروا دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی سے منتخب افراد کو سعودی عرب کے مہمان خصوصی کے طور پر حج کرنے کے لیے دعوت نامے بھیجتے ہیں لیکن کچھ آن لائن جعلساز حج کے جھوٹے دعوت نامے بھیج رہے ہیں۔

Tags:

2019 hajj fraud in pakistanbe aware of hajj fraudFraudHajjhajj 2022 news update today pakistanhajj 2022 pakistanhajj 2023 pakistanhajj and umrah fraudhajj fraudhajj scheme fraudhajj umrah cost in pakistanPakistanpakistan government hajj 2021pakistan government hajj 2022pakistan hajjpakistan newspakistani newspakistani pilgrimsscam in pakistansupreme court of pakistantravel agency fraud in pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مصنوعی ذہانت کے دور میں ہمارا معاشرہ کیا روپ دھارے گا؟

Next

نوشہرو فیروز کی خوبصورت مسجد، جس کے ’محرابوں سے چاند کی تاریخ کا اندازہ ممکن‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme