Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

آپ سگریٹ نہیں پیتے۔۔ لیکن ممکن ہے آپ پھر بھی روزانہ پندرہ سگریٹ پی رہے ہوں!

By Akhtar Rasool
مئی 3, 2023 3 Min Read
0

ممکن ہے کہ آپ سگریٹ نوشی نہ کرتے ہوں لیکن اس کے باوجود بھی ہو سکتا ہے کہ آپ روزانہ پندرہ سگریٹ پی رہے ہوں۔۔ ایسا ہونے کی وجہ کووڈ-19 کے باعث اختیار کی گئی تنہائی یا لوگوں سے کم میل جول ہو سکتا ہے

امریکی محکمہ صحت کے مطابق کووڈ-19 کے بعد سے لوگوں میں سماجی رابطوں میں مسلسل کمی کا انکشاف ہوا۔ محکمہ نے کہا ”یہ مسئلہ ایک دن میں پندرہ سگریٹ پینے جتنا خطرناک ہے“

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جنرل سرجن وویک مورتی نے تنہائی کو ’وبا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی نصف آبادی اس وبا کا شکار ہے

سرجن جنرل وویک مورتی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ان لاکھوں امریکی شہریوں میں شامل ہیں، جنہوں نے خود ’تنہائی کے گہرے احساس‘ کا تجربہ کیا

انہوں نے کہا ”ہم جانتے ہیں کہ تنہائی ایک عام احساس ہے، جس کا بہت سے لوگ تجربہ کرتے ہیں، یہ بھوک اور پیاس کی طرح ہے، جو اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ ہمیں زندگی جینے کے لیے کسی چیز کی ضرورت ہے“

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں اس حوالے سے آگاہی کے لیے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ”سماجی تنہائی کو اتنا ہی سنجیدگی سے لیا جائے، جتنا ہم موٹاپے اور منشیات جیسے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں“

ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے ”جو لوگ تنہائی کا شکار ہیں ان کے موت کے امکانات تیا فی صد بڑھ جاتے ہیں“

سماجی رابطے میں کمی سے دفتر کے کام اور تعلیمی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے

یہ مسئلہ کووڈ-19 کی وجہ سے بڑھ گیا ہے، کیونکہ کووڈ-19 کے دوران اسکول اور دفتر بند کر دیے گئے تھے اور انسانوں نے اپنے سماجی سرگرمیوں اور رابطوں میں کمی کر دی تھی

رپورٹ میں ایک تحقیق کا حوالہ دیا گیا کہ جون 2019 سے جون 2020 کے دوران لوگوں کے سماجی رابطوں میں اوسطاً سولہ فی صد کمی واقع ہوئی ہے

تنہائی کی وبا خاص طور پر پندرہ سے چوبغ سال کی عمر کے نوجوانوں کو متاثر کر رہی ہے، ان نوجوانوں میں دوستوں کے ساتھ گزارے ہوئے وقت میں ستر فی صد کمی دیکھی گئی

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تنہائی سے، قبل از وقت موت کا خطرہ تقریباً تیس فی صد بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جو لوگ سماجی تعلقات نہیں رکھتے، ان میں فالج اور دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے

تحقیق کے مطابق تنہائی سے ڈپریشن، انزائٹی اور ڈیمنشیا جیسے مسائل میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے

امریکی جنرل سرجن نے کوئی ایسا ڈیٹا فراہم نہیں کیا، جس سے یہ واضح ہو کہ کتنے لوگ تنہائی سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں

انہوں نے بتایا کہ لوگوں میں تنہائی سے نمٹنے اور اس حوالے سے پالیسی کو تبدیل کرنے اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے

خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر کا کہنا ہے کہ یہ ایڈوائزری بائیڈن انتظامیہ کی ذہنی صحت سے نمٹنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے، مئی امریکا میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کا مہینہ ہے

رپورٹ کے مطابق تنہائی میں اضافے سے متعلق ایڈوائزری کا مقصد آگاہی پھیلانا ہے لیکن اب تک اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے

اس سے نمٹنے کے لیے وویک مورتی نے ثقافتی اور پالیسی ردعمل کو تبدیل کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے

وویک مورتی کی حکمت عملی کے چھ ستون ہیں، جن میں کمیونٹیز میں سماجی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی کوششیں شامل ہیں اور جزوی طور پر صحت عامہ کے نظام کو استعمال کر کے یہ مقصد حاصل کرنا ہے

تنہائی سے نکلنے کے لیے انسان کو اپنی سرگرمیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، امریکی جنرل سرجن نے لوگوں کو کمیونٹی گروپس میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تاکہ وہ مختلف لوگوں سے ملاقات کرسکیں اور نئے دوست بنا سکیں

اس کے علاوہ جب آپ دوستوں کے ساتھ ہوں تو اپنے فون کو بند کر دیں، اس کے علاوہ فیملی کے لیے وقت نکالیں اور مہینے میں ایک بار دوستوں یا فیملی کے ساتھ پکنک پر جائیں، اس دوران سوشل میڈیا کا کم سے کم استعمال کریں

ٹیکنالوجی نے تنہائی جیسے سنگین مسئلے میں اضافہ کر دیا ہے، رپورٹ میں ایک تحقیق کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا کہ جو لوگ روزانہ دو گھنٹے یا اس سے زائد وقت میں سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں ان میں سماجی طور پر تنہائی جیسے مسئلے میں دگنا اضافہ ہوسکتا ہے

Tags:

can hypnosis make you quit smokingCigarettesdon't play your rock'n'roll to me smokieeffects of smokingfacts about smokinghave you ever seen the rain smokiehow to quit smokinghow to smoke a cigarettequit smokingquitting smokingsmokie don't play your rock'n'roll to mesmokie have you ever seen the rainSmokingsmoking a pack a daysmoking cessationsmoking cigarettesstop smokingwhat happens when you quit smoking cigaretteswhen you stop smoking
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سر درد کی عام وجوہات کیا ہیں؟

Next

مصنوعی ذہانت کے ’گاڈ فادر‘ نے چیٹ بوٹ کے بارے میں خوفناک وارننگ جاری کرتے ہوئے گوگل سے استعفیٰ دے دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme