Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

’آنر‘ کا بڑا اعلان، ایپل کے ’آئی او ایس’ سے بہتر آپریٹنگ سسٹم بنائے گا!

By Akhtar Rasool
مئی 4, 2023 2 Min Read
0

چینی اسمارٹ موبائل بنانے والی کمپنی ’آنر‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گوگل کے آپریٹنگ سسٹم ’اینڈرائڈ‘ کے تعاون سے ایپل کے ’آئی او ایس‘ جیسا آپریٹنگ سسٹم ’میجک او ایس‘ بنا لیا

ساتھ ہی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مذکورہ آپریٹنگ سسٹم کو اپڈیٹ کرکے اسے ایپل کے آپریٹنگ سسٹم سے زیادہ بہتر بنائے گی

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر کے زیادہ تر اسمارٹ موبائل گوگل کے آپریٹنگ سسٹم ’اینڈرائڈ‘ پر چلتے ہیں، تاہم ایپل اپنے آئی فون کے لیے ’آئی او ایس‘ آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کرتا ہے

اسی طرح چینی موبائل کمپنی ’ہواوے‘ نے چند سال قبل اپنا آپریٹنگ سسٹم ’ہارمنی او ایس‘ متعارف کرایا تھا

علاوہ ازیں بھارت نے بھی اپنا آپریٹنگ سسٹم ’بھروس او ایس‘ رواں برس متعارف کرایا تھا، تاہم مذکورہ سسٹم کو زیادہ تر فونز میں استعمال نہیں کیا جا رہا

اب چینی کمپنی ’آنر‘ نے بھی اپنا آپریٹنگ سسٹم ’میجک او ایس‘ پیش کیا ہے، جسے مزید بہتر بنانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے

چینی ویب سائٹ ’گز چائنا‘ کے مطابق آنر کے سی ای او نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی ان کی کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن متعارف کرائے گی، جو ایپل کے آپریٹنگ سسٹم سے زیادہ بہتر ہوگا

انہوں نے بتایا کہ ایپل کے فون کی بیٹریاں، اسکرین، ریم اور دیگر آلات خراب ہوتے ہیں اور صارفین اس کی شکایات بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن کمپنی کا آپریٹنگ سسٹم اچھا ہوتا ہے، جس وجہ سے لوگ آئی فون کو ترجیح دیتے ہیں

آنر کے سی ای او کے مطابق تاہم اب ان کی کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹم کو ایپل کے سسٹم سے زیادہ بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے، جس کے بعد امریکی کمپنی کی بادشاہت ختم ہوجائے گی

ان کے مطابق ان کی کمپنی کے آپریٹنگ سسٹم میں بھی ایپل کے سسٹم کی طرح ہیلتھ فیچرز بھی شامل ہوں گے جب کہ سیکیورٹی فیچرز کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے

ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آنر کی جانب سے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم کو جلد کمپنی کے موبائل فونز میں بھیجا جائے گا اور صارفین ترتیب وار اپنے فونز پر اس کے اپڈیٹ سافٹ ویئرز کی کاپیز حاصل کر سکیں گے۔

Tags:

big surcenter aligncraziest machines that keep people alivehow to install full ios system on any androidhow to make a good resumehow to make a penhow to make a resumehow to make a resume for first jobhow to update mobile in new versionhow to write a good resumehow to write a resumeipad 9th generation new featuresmacos installeren op pcsimplilearn cloud computingtrick to buy a digi tal piano in 2022what is cloud computing and how it works
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وہ کھانے، جو ہماری بے چینی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

Next

امریکہ کے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں 83 لاکھ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme