Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پولن الرجی کیا ہے، جس کے باعث موسم بہار میں تقریباً 20 فیصد آبادی باغ میں چہل قدمی سے کتراتی ہے۔۔

By Akhtar Rasool
مئی 9, 2023 3 Min Read
0

چھٹی کا دن ہے، گرمیوں کے موسم میں ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، شام کے وقت لوگ باغ میں چہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں

اوپر دی ہوئی صورتحال تقریباً 20 فیصد آبادی کے لیے شاید سازگار یا خوشگوار نہ ہو۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ ’پولن الرجی‘ میں مبتلا ہیں، مثال کے طور پر بہتی ناک، گلے کی خراش اور بھرائی ہوئی آنکھیں، وہ لوگ اپنی چھٹی کے دن گھر سے باہر جانے سے کتراتے ہیں اور گھر کے اندر ہی رہنا پسند کرتے ہیں

پولن الرجی کیا ہے؟

بہار کے موسم میں پھولوں کے ذرات جنہیں ہم پولن بھی کہتے ہیں، ہوا میں بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ انتہائی چھوٹے ہوتے ہیں، جنہیں صرف مائیکروسکوپ کی مدد سے ہی دیکھا جا سکتا ہے

یہ پولن جب حساس لوگوں کے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو یہ جسم میں مختلف علامات پیدا کرتے ہیں، اسے ’پولن الرجی‘ کہتے ہیں

پولن کی مقدار گرم اور خشک دنوں میں زیادہ ہوتی ہے جبکہ نمی والے دن ان کی مقدار کم ہوتی ہے

پولن الرجی کا موسم فروری کے آخری ہفتے سے شروع ہو کر مئی کے پہلے ہفتے تک جاری رہتا ہے

ان دنوں میں چونکہ درختوں اور پودوں پر پھول لگ رہے ہوتے ہیں اس وجہ سے ہوا میں پولن کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے جس کے باعث اسپتالوں میں پولن کےمریضوں کا رش بڑھ جاتا ہے

پولن کے انسانی جسم پر اثرات

پولن ناک، آنکھ اور منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام ہسٹامینز (histamines) نامی کیمیکل پیدا کرتا ہے، جو جلد کی سوزش اور خارش کا سبب بن سکتا ہے

بعض طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپریل کے اوائل سے ہی پولن الرجی کے شکار لوگوں میں چھینک، کھانسی اور سانس لینے میں مشکلات جیسے مسائل میں اضافہ ہوجاتا ہے

اس کے علاوہ دمہ اور ایگزیما جیسے مریضوں میں پولن الرجی کا بخار زیادہ ہونے کا خطرہ ہے

بعض صورتوں میں متاثرہ افراد پولن کے حملے سے بچنے کے لیے کالے چشمے پہنتے ہیں، ماسک کا استعمال کرتے ہیں، ناک کے نتھوں کے گرد ویزلین (Vaseline) بھی لگاتے ہیں تاکہ پولن ان کے جسم میں داخل نہ ہو سکے

یہ بیماری کیڑے مکوڑوں یا جانوروں کے بالوں مین پھنسے ہونے کی وجہ سے پھیل سکتے ہیں

باغ میں چہل قدمی اور احتیاط

اولیویا کرک ،ایک تجربہ کار اور گارڈن ڈیزائنر ہیں جو ایسے باغات بنانے میں مہارت رکھتی ہیں، جہاں پولن کے اثرات انتہائی کم ہوں

وہ کہتی ہیں کہ پھلدار درخت اور ایسے پھول، جہاں شہد کی مکھیاں آنا پسند کرتی ہیں، ان باغات میں جانا اور چہل قدمی کرنا بہتر ہے

ناشپاتی، سیب اور چیری بلاسم جیسے درخت کے علاوہ گلاب، نلی نما پھول جیسے ڈیفوڈلز، فاکس گلوز، ٹیولپس جیسے پھول کے گرد چہل قدمی کریں

جہاں تک پولن الرجی سے متاثرہ افراد کے لئے گھر سے باہر جانے کے بہترین وقت کا سوال ہے تو سب سے پہلے ان کو پولن کی قسم کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے، جس سے انہیں الرجی ہے، کیونکہ پولن کی مختلف اقسام ہوتی ہیں

اگر انہیں الرجی بہت زیادہ ہے تو دن کے آغاز اور اختتام کے وقت پولن کی سطح عروج پر ہوتی ہے، اس لیے ایسے وقت میں باہر نہ نکلنے سے گریز کرنا چاہیے

شام کے وقت درجہ حرارت کم ہوتا ہے اس لیے شام کے وقت گھر کے باہر جانے اور چہل قدمی کرنے کا یہ بہترین وقت ہوسکتا ہے۔

Tags:

allergy free bakingcalifornia native gardeneleanor pardee gardengardengarden talk radiohow to decorate for springhow to give your interior: fresh spring vibesjune garden to do listpalo alto garden tourpollinator gardenspring aesthethicspring decorating ideasspring interior designthese 10 things can kill your birdthese 20+ things can kill your budgie 🙁things in your home that can kill your birdwhen to do things in the gardenwhen to garden
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس سے دو ہلاکتیں، یہ وائرس کیا ہے، اور اس سے کیسے بچا جائے؟

Next

ڈیسک پر کام کرنے والے افراد کندھوں اور گردن کے درد سے جس طرح نجات پا سکتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme