Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بھیجے گئے پیغام میں ترمیم۔۔ واٹس ایپ کا وہ فیچر، جس کے سب منتظر ہیں

By Akhtar Rasool
مئی 16, 2023 2 Min Read
0

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر لانچ کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بارے میں دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کو انتظار ہے

یہ فیچر ہے، پیغام ارسال کرنے کے بعد اسے درست کرنے کا۔۔ تاہم اس کےلیے بعض شرائط بھی ہیں، جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ کیا ہیں

واٹس ایپ کے ذریعے فوری پیغامات کی ترسیل کی ایپلیکیشن پر فی الحال اس فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ارسال کیے گئے پیغامات میں ترمیم کی جا سکے گی

ماہرین اس تبدیلی کے بعد جلد ہی اس فیچر کو لانچ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، تاہم ان میں کچھ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جن کے مکمل ہونے کا انتظار ہے

گزشتہ برس سے ماہرین واٹس ایپ کے اس فیچر کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، جس کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات میں تبدیلی کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے کام تاحال جاری ہے۔ امکان ہے کہ جلد ہی اس فیچر کو عوام کے لیے لانچ کر دیا جائے گا

واٹس ایپ میں ارسال کیے گئے پیغام کی تبدیلی کے لیے ماہرین کی جانب سے تجرباتی مراحل پر کام کیا جا رہا ہے، اس وقت تجرباتی مراحل بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں

آخری مرحلہ مکمل ہونے کے بعد جلد ہی اس تبدیلی کو لانچ کر دیا جائے گا، جس کے بعد واٹس ایپ پر خصوصی فیچر پیغام کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جس میں اس بات کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ ارسال کیا گیا میسیج درست کر دیا گیا ہے

کمپیوٹر پر ’واٹس ایپ ویب‘ پر ایپلیکیشن کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تجرباتی ایپلیکیشن کی خصوصیات بیٹا ورژن پر دیکھی تھیں

جن شرائط کی بات ابتدائی سطور میں کی گئی ہیں، ان کے حوالے سے یہ کہا گیا ہے کہ نیے فیچر میں واٹس ایپ صارفین کو ارسال کیے گئے پیغامات میں تبدیلی یا ترمیم کی مشروط اجازت فراہم کرتا ہے، تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ کی جانے والی تبدیلی ارسال کیے گئے پیغام کے پندرہ منٹ کے اندر اندر کی جائے، بصورت دیگر صارفین پیغام میں تبدیلی نہیں کر سکیں گے

واٹس ایپ پر فراہم کیے جانے والے نیے فیچر میں اگر صارف پیغام ارسال کرنے کے بعد یہ سمجھے کہ ارسال کیے گئے پیغام میں کچھ غلط لکھ دیا گیا ہے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے بجائے اس کی تصحیح کی جا سکتی ہے تاہم اس کے لیے مقررہ وقت کی پابندی کا خیال رکھنا ہوگا

خیال رہے کہ وہ پیغام، جس میں تبدیلی یا ترمیم کی گئی ہے، اس میں یہ وضاحت ہوگی کہ اس پیغام میں ترمیم کی گئی ہے، اس کے لیے باقاعدہ ’ترمیم شدہ‘ کا لفظ درج ہوگا

نئے فیچر کے بارے میں صارفین کا کہنا ہے کہ جو فیچر اب واٹس ایپ پیش کرے گا، اس کے بارے میں کافی عرصے سے صارفین کو انتظار تھا، جو طویل مدت سے تجرباتی مراحل سے گزر رہا ہے۔

Tags:

delete for everyonedelete for everyone featuredelete for everyone option not coming in whatsappdelete whatsapp messages for everyoneedit sent messages in whatsapphow to edit sent message in whatsappwhatsapp delete for everyonewhatsapp delete for everyone featurewhatsapp delete for everyone feature time limitwhatsapp delete sent messagewhatsapp future featureswhatsapp latest feature | delete for everyone - hindiwhatsapp new features
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا آئی سی سی برسوں سے متنازع ’سافٹ سگنل‘ کے قانون کو ختم کر رہی ہے؟

Next

گردوں کی بیماریوں میں مبتلا افراد میں امراض قلب بڑھنے کا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme