Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

کیا آئی سی سی برسوں سے متنازع ’سافٹ سگنل‘ کے قانون کو ختم کر رہی ہے؟

By Akhtar Rasool
مئی 16, 2023 3 Min Read
0

کرکٹ کے متنازع قانون ’سافٹ سگنل‘ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی پیش رفت کی اطلاعات ہیں

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک بَز‘ کے مطابق جون میں شیڈول آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے بعد آئی سی سی انٹرنیشنل میچز میں ’سافٹ سگنل‘ کے قانون کو ختم کر دے گا

آسٹریلوی چینل فاکس سپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے اس قانون کو دو سال قبل ختم کر دیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی بھی اس قانون کو ختم کرنے جا رہی ہے

واضح رہے کہ کرکٹ میچ کے دوران جب آؤٹ کے فیصلے کو فیلڈ امپائر کی جانب سے ٹی وی امپائر (تھرڈ امپائر) کی جانب بھیجا جاتا ہے تو اُس وقت فیلڈ امپائر اپنی جانب سے ایک سافٹ سگنل دیتا ہے، جس میں وہ اپنا فیصلہ بتا دیتا ہے کہ آیا ان کی نظر میں یہ آؤٹ ہے یا نہیں

فیلڈ امپائر کا یہ فیصلہ حتمی نہیں ہوتا، تاہم ٹی وی امپائر کے فیصلے پر فیلڈ امپائر کا فیصلہ اثر انداز ہو سکتا ہے

سافٹ سگنل کو کرکٹ مبصرین اور شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کے باعث یہ قانون متنازع تصور کیا جاتا ہے

اس قانون کی رواں برس آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سڈنی میں نیو ایئر ٹیسٹ میچ کے دوران جانچ پڑتال کی گئی تھی، جب جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر کی جانب سے آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کے کیچ کو آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار دیا تھا، تاہم اسے ٹی وی امپائر رجرڈ کیٹل بورا نے ناٹ آؤٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ گیند زمین پر لگی ہے

اسی طرح کا ایک اور واقعہ تین روز بعد پیش آیا، جب آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے سلپ میں جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر کا کیچ کیا تھا، جسے آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا، جس پر ٹی وی امپائر نے بھی اُسے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا تھا

آئی سی سی نے سافٹ سگنل کے قانون میں رد و بدل کیا تھا جس کے تحت حتمی فیصلے کا اختیار ٹی وی امپائر کے پاس ہوگا

سڈنی ٹیسٹ میں دونوں متنازع فیصلوں نے کرکٹ حلقوں میں کھلبلی مچا دی تھی، جس کے بعد ’سافٹ سگنل‘ کو ختم کرنے کا مطالبات سامنے آئے تھے

آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ نے جنوری میں کہا تھا ”میرے خیال سے سافٹ سگنل کو بالکل ختم کر دینا چاہیے“

اسی طرح آسٹریلوی خاتون کھلاڑی میگن شوٹ کا کہنا تھا ”سافٹ سگنل کے قانون کو جانا ہوگا“ جس پر انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس بھی متفق نظر آئے تھے

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ”جب آن فیلڈ امپائر فیصلہ بھیجیں تو تھرڈ امپائر، جس کے پاس ہر قسم کی ٹیکنالوجی ہے، اسے فیصلہ کرنے دیں“

اسی طرح دو برس قبل بھارتی کرکٹر وراٹ کوہلی نے بھی سافٹ سگنل کے قانون پر تنقید کی تھی

2021 میں انہوں نے کہا تھا ”مجھے نہیں سمجھ آتی کہ امپائر یہ کیوں نہیں کہہ سکتے کہ مجھے نہیں پتا۔ یہ فیصلے کھیل کو تبدیل کر سکتے ہیں“

واضح رہے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے لندن کے اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Tags:

Artificial Intelligencecriminal law lectureeconomy or financial awareness for bank examshow to find volatile stocks for intradayindependent scotlandinstitute for corporate governance and financeinternational lawinternational securityperiod products (free provision) (scotland) billqueen's counsel (government office or title)scotland parliamentus-china relationsvwap intraday trading strategyzero waste scotland
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

صنعتی تباہی۔۔ مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 25 فیصد گھٹ گئی!

Next

بھیجے گئے پیغام میں ترمیم۔۔ واٹس ایپ کا وہ فیچر، جس کے سب منتظر ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme