Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

مینتھول سونگھنے سے الزائمر کے مرض میں کمی کا انکشاف

By Akhtar Rasool
مئی 21, 2023 2 Min Read
0

ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والے پودینے کے اجزا سے حاصل کیے جانے والے مینتھول کو اگرچہ طویل عرصے سے دوائیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم اب اس کا ایک اور ناقابل یقین فائدہ بھی سامنے آیا ہے

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مینتھول کے سونگھنے سے الزائمر کے مریضوں کے ذہنی افعال میں بہتری آتی ہے، جس سے ان کی یادداشت بہتر ہوجاتی ہے

طبی جریدے ’فرنٹیئر سن‘ میں شائع تحقیق کے مطابق مینتھول کی خوشبو کے الزائمر سمیت دیگر اعصابی اور ذہنی بیماریوں پر اثرات جانچنے کے لیے ماہرین نے اس کا چوہوں پر تجربہ کیا

ماہرین نے چوہوں کو مینتھول کی خوشبو سنگھانے سے قبل ان کے ٹیسٹ کیے اور تحقیق کے بعد بھی جانوروں کی ذہنی حالت کو جانچا گیا

تحقیق سے معلوم ہوا کہ مینتھول سنگھانے سے چوہوں کی ذہنی حالت بہتر ہوئی اور اس کی خوشبو نے دماغ کے اس حصے پر مثبت اثرات مرتب کیے جو یادداشت اور احساس و جذبات کو کنٹرول کرتا ہے

مینتھول کی خوشبو سونگھنے سے دماغ میں پیدا ہونے والی خصوصی تیزابیت (انفلیمیشن) کم ہونے کے شواہد ملے، جس سے دماغ کا وہ حصہ زیادہ متحرک ہوگیا جو یادداشت کو کنٹرول کرتا ہے

ماہرین کے مطابق نتائج سے معلوم ہوا کہ مینتھول کو سونگھنے سے (interleukin-1-beta) نامی پروٹین میں نمایاں کمی ہوتی ہے اور یہ کیمیکل تیزابیت (انفلیمیشن) کا سبب بنتا ہے

تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مینتھول کو کتنی دیر تک اور یومیہ کتنی بار سونگھنے سے الزائمر کے مریضوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، تاہم ماہرین نے مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق پر زور دیا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مینتھول کو صرف پودینے سے ہی نہیں بلکہ دیگر قدرتی جڑی بوٹیوں سے بھی حاصل کیا جاتا ہے، تاہم پودینے میں اس کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے

مینتھول ایک طرح کا عرق ہے، جسے طویل عرصے سے بام اور کریموں سمیت مالش کرنے والے تیل میں استعمال کیا جا رہا ہے

مینتھول کے عرق کو مشروبات اور ٹافیوں سمیت دیگر غذاؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے

مینتھول کا عرق عام طور پر ٹھنڈا اور انسانی جسم اور مختلف عضو کو راحت بخشنے والا ہوتا ہے، یہ نزلہ و زکام کو بہتر بنانے والے بام میں بھی استعمال ہوتا ہے

علاوہ ازیں ماضی میں کچھ تحقیقی رپورٹس سے دریافت ہوا تھا کہ مینتھول سے آدھے سر کے درد کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے

اس کے علاوہ وہ دیگر علامات جیسے روشنی سے حساسیت، قے اور متلی کی شدت میں بھی کم کرسکتا ہے

بعض تحقیقی رپورٹس میں عندیہ دیا گیا تھا کہ پودینے کے تیل کے سلوشن کو کنپٹی اور پیشانی پر لگانے سے تناؤ کے باعث ہونے والے سردرد کو دور کیا جا سکتا ہے۔

Tags:

Alzheimer'salzheimer’s diseasebest home remedies to treat smell and tastecognitive function in alzheimer'shealthiest herbs to consumeHeart Diseasehow to get rid of mucus in the throathow to recover from loss of taste and smellhow to treat loss of smell at homehow to use herbsmedicinal herbs to growmentholmenthol inhalationmenthol inhalation boostsmucus in lungs how to clearn alzheimer'sparkinson's disease
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بچوں کو سمارٹ فون دینا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

Next

حکومت من مانی گرفتاریوں کا سلسلہ ختم کرے، ہیومن رائٹس واچ۔ آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کا آغاز ہو چکا، آرمی چیف۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme