Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

فولک ایسڈ حمل ٹھہرانے میں مددگار۔۔۔ حقیقت کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
مئی 22, 2023 2 Min Read
0

زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ بانجھ پن کے مسائل سے دوچار مرد اور خواتین کو فولک ایسڈ کی مخصوص مقدار کو کچھ وقت کے لیے استعمال کرنے سے ان میں زرخیزی بڑھ سکتی ہے اور ان کے والدین بننے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں

فولک ایسڈ ایک قدرتی غذا ہے جو مختلف پھلوں اور سبزیوں میں پائی جاتی ہے، تاہم یہ دوا کی صورت میں میڈیکل اسٹورز پر بھی دستیاب ہوتی ہے

فولک ایسڈ عام طور پر وٹامن بی-9 سے بھرپور ہوتی ہے، تاہم اس میں وٹامن بی کے دیگر اجزا بھی شامل ہوتے ہیں

پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں عام طور پر فولک ایسڈ کی مقدار بہتر ہوتی ہے، لیکن اس کے باوجود بعض افراد اگر ماہرین صحت سے مشورے کے بعد فولک ایسڈ کی گولیاں لینا شروع کریں تو ان میں زرخیزی نمایاں طور پر بڑھ جاتی ہے

برطانوی صحت کے ادارے ’این ایچ ایس‘ کے مطابق عام طور پر حمل کی خواہش مند خواتین کو ماہرین صحت حمل سے تین ماہ قبل ہی فولک ایسڈ کی مخصوص مقدار کھانے کی تجویز دیتے ہیں، کیونکہ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ فولک ایسڈ حمل ٹھہرانے میں مددگار ہے

ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین صحت خواتین کو حمل ٹھہرنے کے بعد بھی بارہ ہفتوں تک فولک ایسڈ کی مخصوص مقدار یومیہ لینے کی ہدایت کرتے ہیں کیوں کہ اس سے پیدا ہونے والے بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر مثبت اثرات پڑتے ہیں

اسی طرح فولک ایسڈ سے مرد حضرات کے بانجھ پن میں بھی بہتری ہونے کی امید ہوتی ہے، کیونکہ اس سے اسپرم کوالٹی کے اچھے ہونے کی توقع ہوتی ہے

برطانوی نشریاتی اداے ’بی بی سی‘ کے مطابق متعدد تحقیقات سے معلوم ہو چکا ہے کہ حمل کے خواہش مند افراد اگر حمل ٹھہرنے سے تین ماہ قبل فولک ایسڈ کھانا شروع کریں تو ان کے ہاں بچے پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

تاہم ماہرین صحت اس بات کو مسترد کرتے ہیں کہ فولک ایسڈ حمل ٹھہرانے کا سبب بنتا ہے، لیکن وہ تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے مذکورہ عمل میں مدد ضرور ملتی ہے

عام طور پر ایک بالغ فرد کو یومیہ 400 ملی گرام فولک ایسڈ کی ضرورت ہوتی ہے اور انسان کی مذکورہ ضرورت پھلوں اور سبزیوں سمیت دیگر غذاؤں سے مکمل ہوجاتی ہے لیکن اگر کسی شخص میں اس کی کمی ہو تو وہ ماہرین صحت کے مشورے سے فولک ایسڈ کی گولیاں لے سکتا ہے

عام طور پر فولک ایسڈ کی گولیاں حاملہ خواتین سمیت ایسے مریضوں کی دی جاتی ہیں جن کے منہ میں چھالے نکلتے ہوں اور جنہیں غذائیں کھانے میں مشکل درپیش ہوتی ہے

یہ رپورٹ معلومات عامہ کے لیے شائع کی جا رہی ہے ، آپ اس حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

Tags:

benefits of folic acidfolate vs folic acidfolate vs folic acid pregnancyFolic acidfolic acid and pregnancyfolic acid before pregnancyfolic acid benefitsfolic acid deficiencyfolic acid during pregnancyfolic acid foodsfolic acid in pregnancyfolic acid pregnancyfolic acid supplementation in pregnancyfolic acid tabletsfolic acid vs folatefoods rich in folic acidhealthy pregnancyimportance of folic acid during pregnancyPregnancy
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان: نوعمروں میں تمباکو نوشی کا رجحان بڑھنے لگا

Next

کیا ’ای ڈی این اے‘ انسانوں کی رازداری کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوگا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme