Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بھارت: ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 288 ہو گئی، 850 زخمی۔۔ ٹرین میں آگ لگنے پر کیسے محفوظ رہا جائے؟

By Akhtar Rasool
جون 3, 2023 3 Min Read
0

بھارت کی ریاست اوڑیسہ میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 288 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 850 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں

این ڈی ٹی وی کے مطابق حادثہ جمعے کی شام کو بھونیشور سے تقریباً 200 کلومیٹر دور بالاسور کے علاقے میں پیش آیا اور مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس دوران پیچھے سے آنے والی ایک اور ٹرین بھی اس سے ٹکرا گئی

اوڑیسہ کے چیف سیکریٹری پی کے جینا کا کہنا ہے کہ ایک تیسری مال گاڑی بھی حادثے کی لپیٹ میں آئی

حادثے کو انڈیا کے حالیہ برسوں کا مہلک ترین حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینز میں بنیگالورو ہوراھ سپرفاسٹ ایکسپریس، شالیمار چنائی سینٹرل کورومینڈل ایکسپریس اور ایک ایک مال گاڑی شامل ہیں

اوڑیسہ کے چیف سیکریٹری پی کے جینا حادثہ کولکتہ کے جنوب میں 250 کلومیٹر فاصلے پر واقع ضلع بالاسور میں شام تقریباً سات بجے ہوا

ٹرینوں میں آگ لگنے کے حادثے سے مسافر خود کو کیسے بچائیں؟

بھارت اور پاکستان میں دوران سفر ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے کے حادثات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں گذشتہ تین سال کے دوران بھی ایسے پانچ واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں تیس افراد جان سے گئے

ریلوے حکام کے مطابق ریل گاڑیوں میں آگ لگنے کی بڑی وجوہات مسافروں کے پاس موجود سلنڈرز کی گیس لیکج یا شارٹ سرکٹ ہے

اس رپورٹ میں یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ ٹرین میں سفر کے دوران آگ لگنے کے واقعات سے خود کو کیسے بچایا جا سکتا ہے

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ریلوے بابر رضا کہتے ہیں ’ٹرینوں میں آتشزدگی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، جن کی روک تھام کے اقدامات جاری ہیں۔ لیکن ہم مسافروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خود اپنی حفاظت کے لیے ریلوے سے تعاون کریں۔ دوران سفر کوشش کریں سلنڈر یا آتش گیر مادہ سامان میں لے جانے سے اجتناب کریں۔‘

بابر رضا نے کہا ’بوگیوں کے اندر دوران سفر آگ لگنے کی صورت میں مسافر مختلف طریقوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

’سب سے پہلے آگ لگنے کی صورت میں بوگیوں کے اندر سائیڈ پر لگے سرخ ہینڈل (جسے چین بھی کہا جاتا ہے) کو فوری کھینچ دیں تاکہ انجن کے ڈرائیور کو مخصوص بیپ اور انڈیکیشن سے معلوم ہوجائے کہ کسی بوگی میں کوئی ایمرجنسی ہوئی ہے‘

’یہ ہینڈل ٹرین کی بوگیوں میں ایک سائیڈ پر لگے ہوتے ہیں لیکن نئی بوگیوں میں باتھ روم کی سائیڈ پر لگے ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ایمرجنسی الارم لکھا ہوتا ہے اسے اپنی طرف کھینچ کر ڈرائیور کو اطلاع دی جا سکتی ہے‘

بابر کے مطابق ’ہینڈل کھینچنے کے چند منٹ میں ہی ٹرین جہاں بھی ہوگی روک دی جائے گی اور عملہ فوری طور پر اس بوگی تک پہنچ جائے گا جہاں ایمرجنسی ہوگی۔ عملے کی جانب سے امدادی کام شروع کرنے کے لیے ہر بوگی میں موجود سرخ رنگ کا سلنڈر(بیورو آف فائر پریوینشن) کی مدد سے آگ پر قابو پانے کا کام شروع ہوجاتا ہے۔‘

انہوں نے کہا ’چین کھینچنے کے فوری بعد مسافروں کو چاہیے کہ جس سائیڈ پر اگ لگی ہے وہاں سے فوری اٹھیں اور سامان اٹھانے میں وقت ضائع نہ کریں کیونکہ سب سے قیمتی جان ہے اور دوسری سائیڈ یا ایک سے دوسری بوگی میں جانے کے لیے موجود دروازے سے دوسری بوگی میں چلے جائیں۔‘

ان کے مطابق ’جب ٹرین رک جائے یا چل رہی ہو آگ لگنے کی صورت میں فوری نیچے چھلانگ لگانے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ گاڑی اونچی ہوتی ہے نیچے چھلانگ لگانے کے دوران نقصان ہوسکتا ہے۔‘

ترجمان ریلوے کے مطابق ’بوگیوں کے اندر سیٹوں کے کور آگ جلدی پکڑ لیتے ہیں انہیں تبدیل کرنے کے لیے بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے تاکہ آگ سے بچاو کے لیے بوگیوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جاسکے۔ اور شارٹ شرکٹ کو کنٹرول کرنے کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔‘

ان کے مطابق ’جن بوگیوں میں تاریں خراب ہیں وہ تبدیل کی جاتی ہیں البتہ کچھ دیگر وجوہات کی وجہ سے کئی بار شارٹ سرکٹ ہوجاتا ہے۔ گذشتہ تین سال میں ہونے والے واقعات میں یہ دو وجوہات ہی سامنے آئی ہیں شارٹ سرکٹ اور سلنڈر لیک ہونے کے باعث واقعات کا موجب بنیں۔‘

Tags:

balasore train accidentcoromandel express train accidentcoromandel express train accident liveindia train accidentmajor train accidentodisha train accidentodisha train accident todayodisha train collisionorissa train accidenttrain accidenttrain accident in odishatrain accident in odisha todaytrain accident newstrain accident news live odishatrain accident news odishatrain accident odishatrain accident todaytrain accident today in odisha
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جُھرّیاں (فلپینی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

دماغی ساخت احساس، رویے اور خیالات پر اثر انداز ہوتی ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme