Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

دماغی ساخت احساس، رویے اور خیالات پر اثر انداز ہوتی ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

By Akhtar Rasool
جون 3, 2023 2 Min Read
0

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دماغ کی ساخت ہمارے احساس، رویے اور جسم کے مواصلاتی نظام پر اہم کردار ادا کرتی ہے

اس تحقیق کے نتائج ’نیچر‘ نامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں، جو آسٹریلیا کے میلبورن میں یونیورسٹی آف موناش کے سائنسدانوں نے کی ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ ہماری دماغی ساخت ہمارے سوچنے، محسوس کرنے اور برتاؤ کے طریقے پر بہت زیادہ اثر انداز ہو سکتی ہے

تحقیق کے مطابق دو سو پچپن افراد کے دماغ کا ایم آر آئی اسکین کیا گیا، اس دوران انہیں مختصر وقت کے لیے تصاویر دکھائی گئیں اور بعد میں ان سے تصاویر سے متعلق سوالات پوچھے گئے

بعد ازاں محققین نے دنیا بھر میں کیے جانے والے ایک ہزار سے زائد تجربات سے حاصل ہونے والے دس ہزار انسانی دماغ کے سی ٹی اسکین کا جائزہ لیا، جس میں موازنہ کیا گیا کہ دماغ کی ساخت کا ان کے مختلف کرداروں پر کیا اثر پڑتا ہے؟

آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو اور مطالعے کے مصنف جیمز پینگ نے کہا ”دماغ کا سائز اور ساخت دماغی لہر کے تعین کرنے میں مدد دیتی ہے“

انہوں نے بتایا کہ دماغی ساخت انسانی رویوں اور سوچ کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ یہ دماغی لہر کو سوچنے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، جس کا تعلق ان انسان کی سرگرمیوں سے ہوتا ہے جو وہ مختلف اوقات میں سرانجام دیتے ہیں

واشنگٹن یونیورسٹی میں نیورو سائنس کے پروفیسر ڈیوڈ وان ایسن نے کہا ”دماغ کی ساخت کی تھیوری پر ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تحقیق کی جارہی ہے، لیکن زیادہ تر سائنسدان اب بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دماغ کے تقریباً ایک کھرب اعصابی خلیات میں ’ایکسون‘ ہوتا ہے، جو دوسرے خلیات تک معلومات لے جانے کا کام کرتا ہے، اس طرح دماغ کے خلیے یا نیورونز نہ صرف آپس میں نئے کنکشن یا ربط بنا لیتے ہیں، بلکہ نیورونز نئے انداز سے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں“

وہ کہتے ہیں ”اس نئی تحقیق میں نیورون کے درمیان رابطے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا گیا بلکہ یہ بتایا گیا ہے کہ دماغ کی ساخت دماغ کے کام میں زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہے“

پروفیسر ڈیوڈ وان کا کہنا ہے ”دماغی ساخت انسانی احساسات، رویے اور کام میں اثر انداز ہوتی ہے لیکن اس عمل میں نیورون کے کام کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا“

مطالعے کے مصنف جیمز پینگ کے مطابق یہ تھیوری سائنسدانوں کو دماغی ساخت کے ماڈلز پر غور کرکے ڈیمنشیا، شیزوفرینیا یا ڈپریشن جیسی بیماریوں اور اس کے اثرات کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

Tags:

are there male brains and female brains?Behaviorbehaviourbrainbrain (anatomical structure)brain and addictionbrain and behaviorbrain and heartbrain and social behaviorbrain developmentbrain sciencebrain structurecerebellum and social behaviordrugs and the brainhow thoughts shape your brainHuman Behaviorneuroscience researchResearchresearch featurewhat has neuroscience revealed about the adolescent brain?
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت: ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 288 ہو گئی، 850 زخمی۔۔ ٹرین میں آگ لگنے پر کیسے محفوظ رہا جائے؟

Next

واٹس ایپ اسٹیٹس کا نیا فیچر اور کمپیوٹر یا آئی کلاؤڈ کے بغیر اپنا واٹس اپ ڈیٹا نئے آئی فون میں منتقل کرنے کا طریقہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme