Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

”مصنوعی انسانی’ایمبریو’ تیار کر لیا“ سائنسدانوں کا بڑا دعویٰ

By Akhtar Rasool
جون 16, 2023 3 Min Read
0

امریکی اور برطانوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انسانی ’ایمبریو‘ سے حاصل کردہ اسٹیم سیل کی مدد سے مصنوعی انسانی ’ایمبریو‘ تیار کر لیا ہے۔ تاہم یہ بھی کہا ہے کہ یہ ابھی اپنی انتہائی ابتدائی شکل میں ہے

واضح رہے کہ یہ دعویٰ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ بیسیوں اعلیٰ پائے کے سائنسدان اس عمل کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیتے رہے ہیں

واضح رہے کہ ’ایمبریو‘ حمل ٹھہرنے کے ابتدائی دنوں میں رحمِ مادر میں بننے والے زرخیز بیضے یا پھر گوشت کے لوتھڑے کو کہا جاتا ہے، جو 8 ہفتوں کے بعد ’جنین‘ میں تبدیل ہوتا ہے اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ اس سے انسان تخلیق ہونے لگتا ہے

’اسٹیم سیلز‘ انتہائی اہمیت کے حامل ایسے خصوصی خلیے ہوتے ہیں، جو ہر انسان کے ’ایمبریو‘ سمیت جسم کے مختلف حصوں میں موجود رہتے ہیں اور یہی اسٹیم سیلز ہوتے ہیں، جو انسانی نشو و نما میں کردار ادا کرتے ہیں

’اسٹیم سیلز‘ پر گزشتہ دو دہائیوں سے تحقیقات جاری ہیں اور اب انہیں کینسر سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کے علاج کے لیے بنائی جانے والی ادویات میں مدد کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے

تاہم اب ماہرین نے ’اسٹیم سیلز‘ کی مدد سے مصنوعی انسانی ’ایمبریو‘ تخلیق کرنے کا دعویٰ کیا ہے

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق امریکی اور برطانوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ تیار کردہ ’ایمبریو‘ انتہائی ابتدائی مراحل میں ہے، اس میں انسانی ڈھانچے میں تبدیل ہونے کی صلاحیت نہیں

سائنسدانوں کے مطابق ’ایمبریو‘ کو بنائے جانے کے بعد دماغ اور دل نہیں بنایا جا سکا ہے لیکن اس پر مزید تحقیق جاری ہے

اسی حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے بتایا کہ ماہرین کی جانب سے مصنوعی انسانی ’ایمبریو‘ بنانے کے دعوے کے بعد اس پر اخلاقی اور مذہبی بحث شروع ہو گئی ہے اور درجنوں اعلیٰ پائے کے سائنسدان بھی مذکورہ معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’ایمبریو‘ تیار کرنے والے سائنسدانوں نے مکمل اور واضح معلومات جاری نہیں کی، تاہم دعویٰ کیا کہ انہوں نے ’ایمبریو‘ سے حاصل کردہ ’اسٹیم سیلز‘ کی مدد سے مصنوعی ’ایمبریو‘ تیار کرلیا ہے

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق امریکی ریاست میساچوٹس کے شہر بوسٹن میں سالانہ ’اسٹیم سیلز ریسرچ‘ کانفرنس کے دوران سائنسدانوں نے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مصنوعی ’ایمبریو‘ تیار کر لیا، جس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے

اخبار کے مطابق ماہرین کے دعوے کے بعد کئی مایہ ناز سائنسدانوں نے مصنوعی ایمبریو کی تیاری پر اخلاقی سوالات اٹھائے اور ساتھ ہی تحقیق اور دعوے سے متعلق مزید معلومات سامنے لانے کا مطالبہ بھی کیا

’ایمبریو‘ کو تخلیق کرنے کا دعویٰ کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق جاری ہے اور اس پر مکمل اور مفصل معلومات کی اشاعت ہونا ابھی باقی ہے

خیال رہے کہ اگرچہ پہلی بار دنیا مین مصنوعی انسانی ’ایمبریو‘ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم سائنسدان 2017 میں پہلی بار چوہوں کے ایمبریو کے اسٹیم سیلز سے مصنوعی ایمبریو بنانے کا دعویٰ کیا تھا

سائنس کی مدد سے مصنوعی حیوانی ایمبریو اور اعضا بنانے پر دنیا بھر کے سائنس دان منقسم ہیں، بیسیوں اعلیٰ پائے کے سائنسدان اس عمل کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیتے رہے ہیں۔

Tags:

14 day rule human embryoartificial babiesartificial human embryosartificial life madecreation of artificial lifeembryoembryosgenetically modified humanshouse of representativesHumanhuman embryohuman embryosHuman Genomescientist create human embryosscientist create human embryos(new)(2019)(science)scientist have createdscientistsscientists create artificial lifethe age of superhumansthe era of genetically modified superhumans
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دکی: 43 دن سے پھنسے کان کنوں کے عزیز اپنے پیاروں کے منتظر

Next

ملائیشیا کی 62 سالہ خاتون کی 28 سالہ لڑکے سے شادی: ’امید ہے آخری ہوگی‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme